جائے گا ، اور جو تین مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالی اس کا حشر نبیوں کی طرح فرمائیں گے۔
تحقیق : علامہ طحطاوی ؒ نے لکھا ہے کہ روایت کے الفاظ اس کے موضوع ہونے پر دلالت کرتے ہیں ۔ (طحطاوی علی المراقی ۷۹)
٭یا علی اذا توضأت فقل بسم اللہ اللھم انی أسألک تمام الوضوء وتمام الصلوۃ و تمام رضوانک و تمام مغفرتک۔
ترجمہ : اے علی ! جب وضو کرو تو یہ دعا پڑھو : ’’بسم اللہ اللھم انی أسألک تمام الوضوء وتمام الصلوۃ و تمام رضوانک و تمام مغفرتک‘‘ ( اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں ،اے اللہ ! میںآپ سے سوال کرتا ہوں مکمل وضو ، مکمل نماز ، مکمل رضامندی اور مکمل مغفرت کا)۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حماد بن عمرو کذاب اور وضاع ہے۔ (اللآلی المصنوعۃ ۲/۳۱۲)
٭ وضو کے بعد شہادتین پڑھتے ہوئے آسمان کی طرف دیکھنا ، اور آسمان کی طرف انگلی اٹھانا ثابت نہیں ہے، (شہادتین پڑھنا ثابت ہے)۔ ( احسن الفتاوی-۱۰/ ۱۳۶)
٭ مسح رأس کا جو طریقہ معروف و مشہور ہے (پہلے دونوں ہاتھوں کی تین تین انگلیوں سے سر کے اگلے حصے کا گدی تک اس طرح مسح کرنا کہ سبابہ ،ابہام اور کفین الگ رہیں ، پھر کفین سے گدی کی طرف سے سر کی جانبین کا مسح کرنا ، پھر باقی دو انگلیوں سے سر کا