بنالے۔
حضرت صہیبؓ کے بیٹوں نے حضرت صہیبؓ سے کہا کہ اے ابا جان ! صحابہ کے بیٹے اپنے باپ سے حدیث بیان کرتے ہیں، تو آپ نے فرمایاکہ میں رسول اللہ ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: جو مجھ پر جھوٹ بولے گا اس کو چاہئے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنالے، ایک روایت میں کہ آپ نے یہ حدیث بیان فرمائی کہ جو مجھ پر جھوٹ بولے گا اسے قیامت کے دن دو جو کے دانوں گرہ لگانے کا مکلف کیا جائے گا، اس کے بعد فرمایا کہ یہ حدیث مجھے روایت کرنے سے روکتی ہے۔
حضرت میمون الکردیؒ ایک مرتبہ حضرت مالک بن دینارؒ کے پاس تھے، حضرت مالک بن دینار ؒ نے ان سے فرمایا کہ تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اپنے باپ سے حدیث بیان نہیں کرتے ہو ، تمہیں اپنے باپ سے حدیث بیان کرنی چاہئے اس لئے کہ تمہارے والدنے تو رسول اللہ ﷺ کو پایا ہے، اور آپ ﷺ کی ارشادات بھی سنے ہیں، تو حضرت میمون نے جواب دیا کہ میرے والد صاحب رسول اللہ ﷺ سے کوئی حدیث روایت نہیں کرتے تھے اس ڈر سے کہ کہیں کمی زیادتی نہ ہوجائے، اور فرمایا کرتے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے : جو بھی مجھ پر جھوٹ بولے گا اس کو چاہئے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنالے۔
عبد الرحمن ابن ابی لیلی ؒ نے کہا کہ ہم نے حضرت زید بن ارقم کی خدمت میں یہ درخواست رکھی کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی حدیث سناؤ ، تو آپؓ نے فرمایا
کبرنا ونسینا والحدیث عن رسول اللہ ﷺ شدید۔
’’ہم بڑے ہوگئے اور بھول گئے، اور رسول اللہ ﷺ سے حدیث بیان کرنا بڑا سخت