ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
|
کرتے ہو ۔ خواہ مخواہ مجھ کو تغیر ہو گا ۔ پھر بلاوجہ زیادہ بدنام کرتے پھرو گے ۔ میں پہلے ہی بدنام ہوں جاؤ چلو کیوں وقت ضائع کرتے ہو ۔ دیکھ لیجئے دھوکا دینا چاہتے تھے یہ مرید ہونے آئے ہیں آدمی پوری بات کہہ کر کہہ دے جو کہنا ہو اب بات تو بظاہر چھوٹی سی ہے اور ایک معنی کر چھوٹی بھی نہیں دھوکہ دینا چاہا جو بڑی بات ہے مگر حق تعالی محافظ اور ناصر ہیں ۔ غیب سے امداد فرما کر ان لوگوں کی چالاکیوں اور مکاریوں سے بچا لیتے ہیں ۔ اب کہاں تک تغیر نہ ہو اور کہاں تک صبر کروں ۔ ان کی حرکتوں کو کوئی نہیں دیکھتا کہ کیسی باتیں کرتے ہیں اور بیٹھے بٹھلائے فارغ قلب کو پریشان کر دیتے ہیں ۔ (162) اصل دولت اعمال کی پابندی سے میسر ہوتی ہے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ بدون مجاہدہ اور ریاضت کے صرف کسی متصرف کی توجہ سے بھی کام ہو سکتا ہے لیکن نادرا اور النادر کالمعدوم باقی توجہ سے جو کیفت پیدا ہوتی ہے اس کی عمر کچھ نہیں ہوتی وہ ایک وقتی چیز ہے اور نہ توجہ سے رسوخ ہو سکتا ہے جو اصل اور روح ہے طریق کی بدولت مجاہدات ریاضات اعمال ہی کی پابندی سے میسر ہوتی ہے اس کو کبھی زوال نہیں ہوتا ان شاء اللہ تعالی بشرطیکہ یہ اس کی نگرانی کرتارہے ۔ 12 رجب المرجب 1351ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم شنبہ (163) چشتیہ اور نقشبندیہ ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ نقشبندی تو متبع سنت مشہور ہی ہیں مگر اصول کے اعتبار سے ان سے زیادہ چشتیہ متبع سنت ہیں ۔ البتہ جو چشتیہ ہونے کے محض مدعی ہی ہیں اور ہیں جاہل اور غالی ان کی نسبت میں نہیں کہتا لیکن اہل حق اور اہل علم میں جو چشتیہ ہیں وہ نقشبندیوں سے بھی زیادہ متبع سنت ہیں جیسا ان کے اصول سے معلوم ہوتا ہے اور نقشبندیوں میں بھی سب محقق نہیں تو وہ متبع سنت بھی کامل نہیں ہو سکتے چنانچہ ایک نقشبندی جو عالم بھی تھے اور مشائخ میں سے بھی مشہور تھے ان کی ایک بات سن کر مجھ کو حیرت ہو گئی ۔ ایک صاحب جو ذاکر شاغل ہیں ان نقشبندی صاحب کو بزرگ سمجھ کر ان سے ملنے کی غرض