ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
|
وطن پہنچ کر خط وکتابت سے سب معاملہ طے کرنا ۔ یہاں جب تک رہنا مکاتبت مخاطبت کچھ نہ کرنا خاموش مجلس میں بیٹھے رہا کرنا ۔ عرض کیا کہ ایسا ہی ان شاء اللہ ہوگا ۔ (332) نفس کی چالاکیاں اور مکاریاں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل نفوس میں اس قدر شرارت پیدا ہوگئی ہے کہ لوگ چالاکیوں اور مکاریوں سے کام نکالتے ہیں ۔ جھنجانہ ایک قصبہ ہے وہاں ایک مسجد بن رہی تھی اس کیلئے چندہ جمع ہو رہا تھا ۔ وہاں کے ایک واعظ صاحب دہلی سے پانچ سو روپیہ زکوۃ کا لائے غریب مؤذن سے کہا ( ذرا ترکیب دیکھئے ) کہ میاں تم مسجد میں کچھ نہیں دیتے اس نے کہا کہ حضرت میں غریب آدمی ہوں میرے پاس کیا ہے کہا کہ اگر اللہ تجھے دس روپیہ دے تو مسجد میں دیدے کہا جی ہاں دیدوں پھر بیس کو پوچھا اس کا بھی یہی جواب دیا اسی طرح پچاس کو سو کو یہاں تک کہ پانچ سو کو پوچھا وہ سب پر یہی کہتا رہا خالی بات ہی تو تھی کہہ دینا کیا مشکل