ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
|
کے پاس اتنا وقت ہی کہاں ہے بلکہ وہ تو غیر کی طرف مشغول کرنے والے سے بھی یہی کہے گا ۔ (367) اصل مصیبت اور مشقت کی چیز ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ آپ تو ان معمولی مصائب اور تکالیف ہی سے گھبرا اٹھے جس کا سبب ضعف تعلق مع اللہ ہے ۔ اصل مصیبت اور مشقت کی چیز موت ہے جسے حق تعالی نے بھی مصیبت کے لفظ سے تعبیر فرمایا ہے اصابتكم مصيبته الموت اور کسی مشقت کا نام لے کر اس کو مصیبت نہیں فرمایا مگر ان کی یاد کرنے والوں کی تو حالت ہوتی ہے کہ ان کو موت جیسی مصیبت بھی لذیذ اور مطلوب اور محبوب ہوتی ہے ۔ عارف شرازی فرماتے ہیں ۔ خرم آنروز کزیں منزل ویران بروم راحت جان طلہم وزپئے جاناں بروم نذر کردم کہ گر آید بسر ایں غم روزے تادر میکدہ شادان وغزل خواں بروم اللہ اکبر ایسا اطمینان ہے کہ موت کی تمنا کر رہے ہیں اور اسی اثر سے ایک بزرگ نے اپنے ایک مرید کو وصیت کی تھی کہ ہمارے جنازے کے ساتھ یہ پڑھتے چلنا ہماری روح کو مسرت ہو گی ۔ مفلسانیم آمدہ در کوئے تو شیا للہ از جمال روئے تو دست بکشا جانب زنبیل ما آفریں بر دست وبر باز وئے تو اور حضرت سلطان جی کا جب جنازہ لے کر چلے ہیں تو آپ کے ایک مرید نے شدت غم کی حالت میں یہ پڑھنے لگے ۔ سرو سیمینا بصحرا مروی سخت بے مہری کہ بے ما میروی اے تماشا گاہ عالم روئے تو تو کجا بہر تماشا میری کیا ٹھکانا ہے اس اطمینان کا یہ سب ذکر اللہ کی برکت ہے کہ کوئی چیز بی پریشان اور غیر مطمئن نہیں رہ سکتی مگر اسی سے لوگوں کو غفلت ہے ۔ (368) بعض غیر مقلدین کا تدین اور انصاف ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اکثر غیر مقلدوں میں یہی ایک بات بری ہے وہ بد گمانی ہے اسی کی بدولت بد زبانی ہوتی ہے لیکن بعض میں تدین اور انصاف بھی