ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
|
گنہ آمرز راندان قدح خوار بطاعت گیر پیران ریا کار (139) ایمان کی خاصیت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہ ایمان ہی کی خاصیت ہے کہ مومن میں رحم کرم عفو رواداری شجاعت حوصلہ ہوتا ہے چونکہ دوسری غیر مسلم اقوام میں ایمان نہیں اس لئے ان میں یہ چیزیں بھی نہیں اکثر تجربات واقعات مشاہدات اس کے شاہد ہیں خصوصا ہندوؤں کو دیکھ لیجئے کہ کس قدر بے درد اور کم حوصلہ قوم ہے جہاں کہیں موقع ملا مسلمانوں کے ساتھ بے رحمی کا برتاؤ کیا ہزاروں مسلمانوں کا خاتمہ کر دیا ذرا رحم نہیں آیا اور باوجود اس کے دوسروں پر الزام بے رحمی کا لگاتے ہیں ان آریوں ہی کو دیکھ لیجئے اسلام پر تو معترض ہیں کہ اسلام بزور شمشیر پھیلا اور خود رات دن شمشیر چلا رہے ہیں ۔ مسلمانوں کی جہاں کمزوری اور قلت دیکھتے ہیں وہاں ہزاروں کی جمعیت جمع ہو کر ان کو قتل و غارت کر دیتے ہیں اس کو کوئی وحشانہ حرکت نہیں کہتا ہاں مسلمان اگر کہیں انتقام میں بھی کچھ کرتے ہیں تو تمام ملک میں شور برپا ہو جاتا ہے اور چونکہ اکثر حکام بھی یہی ہیں اس لئے حکومت بھی ان ہی پر توپیں اور مشین گنیں بندوقیں لے کر چڑھ جاتی ہے اور مسلمانوں کو پیسنا شروع کر دیتی ہے غرض اسلام اور مسلمانوں کے سب دشمن ہیں ان کا تو اللہ ہی محافظ اور ناصر ہے مگر میں اس پر بھی کہتا ہوں کہ اگر مسلمان ایک کو راضی کر لیں تو کسی کی دشمنی بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی وہ ایک خداوند جل جلالہ کی ذات مقدس ہے مسلمان خود اپنے ہاتھوں تباہ اور برباد ہو رہے ہیں حسب ارشاد ما اصابکم من مصیبتہ فبما کسبت ایدیکم و یعفوا عن کثیر یہ سب اپنے ہی ہاتھوں کی کمائی ہے ورنہ کوئی ان کی طرف آنکھ بھر کر بھی نہ دیکھ سکتا ۔ (140) ترکی سلطنت کی نصرت کا سبب ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ تحریک زمانہ خلافت میں کیرانہ جانا ہوا ۔ ایک مولوی صاحب تحریک خلافت میں بڑی سر گرمی سے کام کر رہے تھے مجھ سے ملنے آئے ۔ منطقی اور معقولی آدمی تھےانہوں نے مجھ سے ان مسائل کے متعلق ایک سوال کیا میں نے جواب کے سلسلہ میں کہا کہ