ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
|
(419) دنیا دار لوگ علماء کو حریص اور مطالع سمجھتے ہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل دنیا دار لوگ علماء کو حریص اور مطالع سمجھتے ہیں اس لئے ان کے دل میں علماء کی وقعت اور عظمت نہیں رہی اور بعض اہل علم بھی ایسی ہی حرکتیں کرتے ہیں جن سے ان کی بے وقعتی اور بے عظمتی ہوتی ہے ۔ میں جب اہل علم کے متعلق ایسی باتیں اور واقعات سنتا ہوں بڑی غیرت آتی ہے ۔ میں ضلع اظم گڑھ گیا ہوا تھا ایک شخص مجھ کو اپنے گھر لے گئے وہاں پر کچھ نذر پیش کی میں نے کہا کہ گھر پر لاکر دینے میں دوسرے غرباء کی اپنے یہاں لے جانے کی ہمت نہ ہوگی یہی خیال ہوگا کہ ہم کیا دیدیں گے ۔ میں جہاں ٹھہرا ہوا ہوں وہاں آکر دو پھر مجھ کو اختیار ہوگا کہ میں لوں یا نہ لوں ۔ باقی گھر پر لاکر دینے میں تو دوسرے کو ذلیل کرنا ہے ۔ اس پر وہ صاحب خفاء ہو گئے اور اپنے مجمع میں یہ کہا کہ میاں یہ بھی ایک تدبیر ہے کمانے کی یہ اغنیاء اکثر اغبیاء ہوتے ہیں یہ سن کر مجھ کو ہنسی آئی کہ یہ بھی کمانے کی تدبیر ہے ۔ میں نے کہا کہ اگر تدبیر بھی ہے تو موذی تدبیر تو نہیں ایسی تدبیر ہے کہ جس سے دوسروں کو راحت ہو اور اپنی آمدنی میں بھی کمی نہ آوے ۔ زیادہ خفگی کا سبب ایسے موقع پر یہ ہوتا ہے کہ دو چار آدمیوں میں اپنی بات گر گئی ہیٹی ہوئی اور حماقت ثابت ہوئی سو یہ سب ناشی ہے تکبر سے ۔ (420) گول بات لکھنے والے کو تعلیم فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ میں نے ایک کارڈ خدمت والا میں روانہ کیا تھا جس میں وصولی الی اللہ کی تعلیم کے لئے اور حضرت والا سے بیعت کی درخواست تھی اس کا جواب ہی نہیں ملا ۔ میں نے جواب میں لکھا ہے کہ جواب ہی نہیں ملایا مرضی کے موافق نہیں ملا ۔ پھر اس کے بعد لکھتے ہیں کہ مجھ کو بیحد افسوس ہے میں نے لکھا ہے کہ اپنی حالت پر یا میری حالت پر ۔ اس پر فرماہا کہ اس میں بھی تعلیم ہی مقصود ہے خدا نخواستہ مواخذہ مقصود نہیں تاکہ گول بات لکھنے سے ہیمشہ اجتناب رکھیں ۔ (421) تعبیر خواب نہ بتلانے میں حکمت فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے جس میں بڑا لمبا چوڑا خواب لکھا ہے اب یہاں سے جواب یہ جائے گا کہ مجھ کو تعبیر سے مناسبت نہیں اس پر خفاء ہوں گے کہ دو یا اڑھائی آنے بھی کھوئے اس پر فرمایا کہ رکھا کیا ہے خواب میں بیداری کی باتیں پوچھنا چاہئے اور گو الحمد للہ خواب کی تعبیر سے ایک گونہ مناسبت بھی ہے مگر ان کو تعبیر دینے میں خرابی یہ ہے کہ گویا ان کو ان