ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
|
چلے گا وہاں پر تم مالا مال نظر آؤگے اور یہ دوسرے لوگ خالی ہاتھ اس وقت اس کی قدر ہوگی ۔ 22 رجب المرجب 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم سہ شنبہ (281) مزاج میں تیزی اور غصہ کا علاج ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ایک لڑکا ہے اس کے مزاج میں تیزی اور غصہ بہت ہے اس کے لئے ایک تعویذ دیدیجئے گا ۔ فرمایا اس کا کیا تعویذ ہوتا کسی حلیم شخص کی صحبت میں رکھنے کی ضرورت ہے اس تدبیر سے تو امید بھی ہے کہ کمی واقع ہو جائے ۔ اگر اس کا کوئی تعویذ ہوتا تو پہلے لکھ کر اپنے باندھتا اب پیرانہ سالی کی اقتضاء کی وجہ سے تو کچھ غصہ کم ہوا ہے مگر اب بھی ہے ۔ (282) علماء کو مقدمہ میں شہادت نہ دینا چاہیے ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ مولویوں کو نہیں چاہئے ایسے قصوں اور جھگڑوں میں پڑنا ان کو تو یہ چاہئے کہ دو جگہ رہیں مسجد اور گھر ایسے قصوں میں پڑنے سے اپنے اصلی کاموں سے رہ جاتے ہیں ۔ امام محمد صاحب سے منقول ہے کہ علماء کو کسی مقدمہ میں شہادت نہیں دینی چاہئے ۔ علامہ شامی نے لکھا ہے کہ علماء کو کسی کی دعوت نہیں کھانی چاہئے ۔ یہ سب اس لئے کہ ان چیزوں سے تعلقات یا خصوصات پیدا ہوتے ہیں اور علماء کے ساتھ سب مسلمانوں کا یکساں تعلق ہونا چاہئے ۔ (283) مسلمان اور ہندو کا فرق ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جتنے ذہین آدمی ہیں ان کے خیالات میں اجتماع نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ بنگالیوں اور ہندوستانیوں میں ذکر وشغل کے بعض آثار میں فرق ہوتا ہے ۔ ایک صاحب بہت ناز سے کہنے لگے کہ آپ کے اور حضرت گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کے یہاں بنگالیوں کی بڑی قدر ہے وہ فورا کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے بعض آثار کو کامیابی قرار دیا ۔ میں نے کہا کہ ان کے یہاں جمود ہے ۔ اور تمہارے یہاں حرکت ہے ان کو جس کام میں لگا دیا جاتا ہے لگے رہتے ہیں اور تم کو ایک حال پر قرار نہیں ۔ یہی فرق ہے مسلمان اور ہندو میں ۔ ایک مسلمان کے بچے کو دکان پر