ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
|
شان فاروقی کا برتاؤ چاہتے ہو یا شان عثمانی کا ۔ بھلا ایک شخص تمام دنیا کے مذاق کی کہاں تک رعایت کرسکتا ہے اس لئے وہی مناسب ہے جو اپنی سمجھ میں آئے پچاس مختلف آدمی تو ایک کو راضی رکھ سکتے ہیں مگر ایک آدمی مختلف پچاس کو راضی نہیں رکھ سکتا ۔ (249) ہاتھ میں تسبیح رکھنے سے نفس مردہ نہیں ہوتا ایک صاحب کی غلطی پر مواخذہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ جہاں کسی نے ہاتھ میں تسبیح لے لی اس کو سمجھتے ہیں کہ اس کا نفس مردہ ہو گیا یعنی بے حس ہو گیا بے غیرت ہو گیا ۔ نہ خوشی کی بات سے اس کو خوشی ہوتی ہے نہ رنج کی بات سے رنج ہوتا ہے ۔ نہ نا گوار بات ناگوار ہوتی ہے اس کو اینٹ پتھر مٹی سمجھتے ہیں ۔ آج کل لوگ درویشی اسی کو سمجھتے ہیں ۔ خوب کان کھول کر سن لو اگر طالب علمی کا نام درویشی ہے تو میں درویش ہوں اور اگر کسی اور چیز کا نام درویشی ہے تو میں درویش نہیں ہوں ۔ پھر اس خیال سے یہاں مت آؤ ۔ اور جگہ دنیا میں بہت درویش ہیں جو تمہاری اطاعت فرما نبرداری اور غلامی کریں گے ۔ یہاں تو نہ دوسروں کو اپنا تابع بنایا جاتا ہے نہ خود کسی کا تابع بنا جاتا ہے بلکہ اصول صحیحہ کا خود بھی متعبع ہوں اور دوسروں کو بھی ان کا متبع بنانا چاہتا ہوں ۔ اگر یہ منظور نہ ہو تو یہاں نہ آؤ کہیں دوسری جگہ جاؤ جہاں کا طرز پسند ہو ۔ (250) آج کل موکدہ سنتوں کا مسجد میں پڑھنا افضل ہے ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت یہ جو علاوہ فرضوں کے موکد نمازیں بجائے مسجد کے اگر گھر پر پڑھا جائے کیا حکم ہے ۔ فرمایا کہ فرض کے علاوہ جو نمازیں ہیں ان کے متعلق سلف میں یہی معمول تھا کہ گھر پر پڑھتے تھے اور فی نفسہ اسی میں فضیلت ہے ۔ مگر ایک جماعت ایسی پیدا ہو گئی کہ وہ موکد نماز کی منکر ہوئی اس وقت سے مسجدوں میں موکد نمازوں کا اہتمام شروع کیا گیا تاکہ اس جماعت کی طرح دوسروں پر ترک سنن کا شبہ نہ ہو ۔ اب اس عارض کی وجہ سے فضیلت اسی میں ہے کہ موکد سنت کو مساجد میں پڑھا جاوے ۔ (251) دیہات میں نماز جمعہ کا حکم ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت جن دیہات میں جمعہ جائز نہیں اگر وہاں پر خوف