ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
(400) خدشات کا پیدا ہونا کام میں لگنے کی دلیل ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آدمی کو کام میں لگنا چاہئے کام میں لگو اس قسم کے خدشات تو پیش آیا ہی کرتے ہیں اور یہ خود کام میں لگنے کی دلیل ہے کہ خدشات پیدا ہوئے جیسے مسافر کو منزل طے کرنے کی وجہ سے تکان ہوتا ہے ۔ پنڈلیوں میں درد اور تلووں میں آبلے پڑ جاتے ہیں یہ خود دلیل سفر کرنے کی ہے ۔ ارادہ اور ہمت سے کام لو نیت کو ٹھیک رکھو خلوص سے کام کرو حق تعالی فرماتے ہیں ربكم اعلم بما في نفوسكم ۔ وہ کوتاہی پر زیادہ نظر نہیں فرماتے نیت کو دیکھتے ہیں اسی کو مولانا رومی فرماتے ہیں ۔ مابروں راننگریم وقال را مادروں رابنگریم و حال را اور سب کچھ اہل اللہ کی صحبت سے قلب میں پیدا ہو سکتا ہے ان کے پاس جاکر اپنا کچا چٹھا سناؤ پھر ان اتباع کرو ۔ مولانا فرماتے ہیں ۔ قال را بگذار مرد حال شو پیش مردے کاملے پامال شو 13 شعبان المعظم 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم دو شنبہ (401) دعاء سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ میں بہت سے وظائف اور عملیات پڑھ چکا ہوں مگر کوئی نفع نہیں ہوا ۔ میں قرض دار ہوں آپ ہی کوئی مجرب عمل بتلا دیجئے ۔ میں نے لکھ دیا ہے کہ اس قید (مجرب ( کے ساتھ مجھ کو کوئی عمل معلوم نہیں اور فی نفسہ دعاء سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں اس پر فرمایا کہ یہ جو میں اکثر کہا کرتا ہوں کہ وظائف اور عملیات کی تعلیم سے بعضے لوگوں کے عقائد خراب ہو جاتے ہیں یہ اس کا نمونہ ہے اب اگر اس شخص کو کوئی آیت وغیرہ بتلادی جاتی اور قرض ادا نہ ہوتا تو اس کے عقیدے میں یہ بات پیدا ہو جاتی کہ آیات الہیہ میں بھی اثر نہیں اور یہ سب کچھ ان عاملوں کی بدولت ہوا ۔ (402) کج فہم آدمی کو تعویذ دینا مناسب نہیں فرمایا کج فہم آدمی کو تویذ وغیرہ نہ دیا جائے اگر کوئی اثر ظاہر نہ ہوا سمجھتا ہے کہ اسماء الہیہ یا