ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
|
ملفوظات حکیم الامت جلد 8 ۔ 15 کے واسطے ہونا چاہئے مقصود اصلی ہر مسلمان کے کام سے خدا کا راضی کرنا ہے ۔ (245) تیرہ سو مسائل کا قرآن وحدیث سے استنباط ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ سر سری نظر سے آیات قرآنی سے جس قدر مسائل سلوک کے مستنبط کئے گئے ہیں ان کی فہرست تیار کرا رہا ہوں ۔ تیرہ سو کے قریب نمبر مسائل کے ہو چکے ہیں ابھی اور باقی بھی ہیں اور بعض مکرر بھی ہیں ۔ اگر تصوف کوئی حق چیز نہیں تو اس کے اس قدر مسائل قرآن سے کیسے مستنبط ہوگئے ۔ اس کے بعد جس قدر مسائل سلوک کا حدیث سے استنباط کیا گیا ہے اس کی فہرست تیار کرانے کا ارادہ ہے ۔ ذرا معترضوں کی آنکھیں تو کھلیں ( یہ فہرست بشکل ایک رسائل کے ہے اس کا عنوانات التصوف ہے ) اصل یہ ہے کہ ان معترضین نے قرآن وحدیث کو سمجھا ہی نہیں اس لئے یہ فن مردہ ہو چکا تھا اب اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اب کئی صدیوں کے لئے زندہ ہو گیا اور یہ سب حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی برکت ہے آپ کے فیوض باطنی کے ثمرات ہیں ۔ (246) بعد نماز عصر مصلی پر مصافحہ سے اظہار ناگواری ایک صاحب نے بعد نماز عصر مصلی ہی پر حضرت والا سے مصافحہ کرنا چاہا فرمایا تم لوگوں کو کیا ہوگیا ۔ کیا میں مصلی سے نہ اٹھتا کیوں اس قدر عجلت ہے کیا کوئی وقت میری فرصت یا راحت کا رہا ہی نہیں ۔ عرض کیا قصور ہوا فرمایا چلو ہٹو یہاں سے ۔ اگر قصور ہوا تو اب کیوں چھاتی پر کھڑے ہو ۔ 20رجب المرجب 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم یکشنبہ (247) مدعی عامل بالحدیث کا حال ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہ غیر مقلد ین کا فرقہ بھی باستثناء بعض اس قدر گستاخ ہے کہ میرے پاس ان لوگوں کے متعدد خطوط بیعت کی درخواست کے لئے آئے میں صرف اتنا ہی پوچھ لیتا تھا کہ تم تقلید کو کیسا سمجھتے ہو تو اکثر جگہ سے صاف یہی جواب لکھا ہوا آتا تھا کہ ہم تقلید کو شرک سمجھتے ہیں ۔ میں لکھ دیتا تھا کہ میں مقلد ہوں اور تم اس شرک سمجھتے ہو تو پھر مشرک سے بیعت ہونا کہاں جائز ہے ۔ عقل مند بیعت بھی ہونا چاہتے ہیں اور جس سے