ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
|
ایک ہاتھ میں چاند ہو اور ایک میں سورج تب بھی میں اس کو نہیں چھوڑ سکتا ۔ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سچا ہونے کی تو علاوہ اور کمالات کے ایک یہی بہت بڑی دلیل ہے کہ آپ نے اپنے خانگی حالات کا بھی اخفاء نہیں کیا اور کبھی کوئی بناوٹ نہیں کی ۔ (410) میلان حسن کو دبانا اصل کمال ہے ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت اگر حسن کی طرف میلان نہ ہو تو یہ بڑا کمال ہے فرمایا کہ جی نہیں یہ تو کوئی کمال کی بات نہیں کمال تو یہ ہے کہ میلان ہو اور پھر اس کو دبایا جاوے اور اگر میلان نہ ہو تو تقوی کا نور کیسے پیدا ہو تقوے کی ہنڈیا تو اس ہی سے تیار ہوتی ہے مولانا اسی کو فرماتے ہیں ۔ شہوت دنیا مثال کلخن است کہ از وحمام تقوے روشن است اور اگر میلان ہی نہ ہو تو بے حسی ہے جیسے دیوار ۔ (411) غیبت متعین شخص کی ہوتی ہے ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت بعض حکایات یا مقولے ضرب المثل کے طور پر کسی قوم کے متعلق مشہور ہوں ان کا بیان کرنا غیبت میں تو داخل نہیں ۔ فرمایا کہ فقہاء نے اور امام غزالی نے اس کے متعلق لکھا ہے کہ قوم کی غیبت نہیں ہوا کرتی اس لئے کہ غیبت متعین کی ہوتی ہے غیر معین کی نہیں ہوتی ۔ (412) آج کل ضعف دین کی حالت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل تو ضعف دین کی یہ حالت ہے کہ جہاں کوئی حادثہ پیش آیا وہ ارضی ہو یا سماوی پریشان ہو جاتے ہیں اس کے اجر اور ثواب سب کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔ انبیاء علیہم السلام کو نہیں دیکھا کہ ان کو کس قدر مصائب اور آلام سامنا ہوا ۔ کفار عرب نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ستانے میں کیا کچھ کسر چھوڑی ۔ غرض انبیاء اور اولیاء پر سخت کلفتیں آئیں مگر وہ اس سے گھبراتے نہیں وجہ یہ کہ جہاں اس مصیبت اور تکلیف پر نظر ہوتی ہے وہاں وہ حضرات یہ بھی دیکھتے ہیں کہ نازل کرنے والا کون ہے اور جبدیکھتے ہیں