طرح اس کا زور وشور اورانہماک نہ تھا ، ایک تو نئے ہونے کی وجہ سے اضطراب کا مستقل آزار تھا ،بہت سا وقت اس کی نذر ہوجاتاتھا ،دوسرے اس وقت چھوٹا ہونے کی وجہ سے مدرسہ کے کتب خانہ سے حسب دلخواہ کتابیں نہیں مل پاتی تھیں ،مانگنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی تھی البتہ انجمن کے کتب خانے سے …جو بہت چھوٹا تھا…استفادے کا موقع مل جاتا تھا لیکن وہ روز نہیں کھلتاتھا، اورصرف عصر کے بعد کھلتاتھا، جتنی دیرکھلارہتامیں اسی میں بیٹھاکتابیں دیکھتارہتا، جب بند ہوتا تو ایک کتاب لیکر نکلتا ایک کتاب سے زیادہ کی اجازت نہ تھی۔ابھی عربی کتابوں کے پڑھنے کی صلاحیت نہ تھی اس لئے سارا زور اردو کی کتابوں پر صرف ہوتا، اردوکے رسائل وجرائد جو انجمن کے کتب خانہ میں آتے تھے انھیں بالالتزام پڑھتاتھا، مطالعہ کے باب میں یہ سال میرابہت کمزور گزرا،تاہم کوئی دن ایسا بھی نہیں گزراکہ مطالعہ سے خالی رہاہوں ،مطالعہ سے میری مراددَرْسی کتابوں کے علاوہ کا مشغلہ تھا۔
٭٭٭٭٭