ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
|
ضرورت سے ایسا کیا ایسے لوگوں نے فرق باطلہ سے مثلا مجسمہ مشبہہ وغیر ہم سے شبہات سنے یا انہوں نے قصدا ان کو بہکایا جیسا کہ اس زمانہ میں بھی ایسا ہو رہا ہے کہ دین کے ڈاکو اور راہزن ہزاروں اور لاکھوں موجود ہیں ۔ جنہوں نے مخلوق کو گمراہ کرنے پر کمر باندھ رکھی ہے ایسے اقوال و شبہات سن کر انہوں نے اپنے زمانہ کےعلماء اہل حق اور محققین سے پوچھا اور انہوں نے دیکھا کہ یہ بے چارے حقیقت کے متحمل نہیں اس لئے انہوں نے اس مسئلہ میں تاویلات مناسبہ اختیار کیں تاکہ یہ لوگ گمراہی سے بچیں تو حقیقت میں انہوں نے امت پر یہ بڑی رحمت کی ہے پھر اس پر ان کی تضلیل اور تفسیق کرے تو وہ خود گمراہ ہے اور عجیب بات ہے کہ معترض نے یہ نہ دیکھا کہ خود ان متاخرین نے بھی تو متقدمین ہی کے مسلک کو ترجیح دی ہے اور رائج فرمایا ہے اس سے خود ثابت ہوتا ہے کہ حضرت متاخرین بھی متقدمین ہی کے مسلک پر تھے ۔ لیکن بضرورت لوگوں کے سکون اور تسلی اور ایمان بچانے کےلئے مسئلہ میں تاویل کر کے پیش کر دیا اور یہاں سے یہ ثابت ہو گیا کہ ہدایت کےلئے نہ علم کافی نہ صحبت کافی کیونکہ ایسے لوگ بھی غلطی میں پڑے اور میں یہ نہیں کہتا کہ یہ چیزیں دخیل یا معین بھی نہیں مگر یہ ضرور ہے کہ کافی نہیں ۔ کفایت کرنے والی چیز صرف محبت ہے اگر یہ نہ ہو تو محض معرفت بھی بدون محبت کے گمراہی کا پھاٹک ہے ۔ البتہ حق تعالی جس کو اپنی محبت عطا فرماویں وہ بڑی دولت ہے نرے معارف سے کچھ نہیں ہوتا جب تک کہ محبت نہ ہو اور حسرت یہ ہے کہ ہم لوگ اسی سے محروم ہیں ہم کو محبت کہاں ہے محض دعوی ہی دعوی ہے ۔ محبت کا نماز ہی میں دیکھ لیجئے کیا ہوتا ہے بس یہ ہوتا ہے کہ جلد نماز سے فارغ ہو جائیں کیا اس کو محبت کہیں گے ۔ ادنی درجہ کی محبت پر مثال عرض کرتا ہوں گو مثال فحش ہے وہ یہ ہے کہ اگر کسی رنڈی پر کوئی عاشق ہو جاوے اور وہ اپنے عاشق سے کہے کہ میں چلمن ڈال کر بیٹھتی ہوں اس طرح اس طرح سے کہ اپنے کو نہ دکھلاؤں گی اور تم کو دیکھوں گی تم یہاں پر بیکار بیٹھے رہو یا فلاں مشقت کا کام کرتے رہو ۔ اب فرمائیے کہ اگر وہ واقعی سچا عاشق ہے اور سچا محب ہے تو کیا وہاں بیٹھ کر اٹھ سکتا ہے یا اس کام میں کوتاہی کر سکتا ہے جبکہ اس کو یہ معلوم ہے کہ وہ مجھ کو دیکھ رہی ہے حضرت قیامت آجائے جو اٹھنے کا نام بھی لے تو پھر کیا وجہ کہ ہمارا یہ اعتقاد بھی ہو کہ حق تعالی ہم کو دیکھ رہے ہیں اور پھر عمل میں کوتاہی کر رہے ہیں اس حالت میں کیا