ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
|
پوچھو کہ پھر مریدی اور پیری سے فائدہ ۔ عرض کیا کہ راستہ بتلا دیجئے ۔ پوچھو کہ بتلایا تو تھا جس کو تم کہتے ہو کہ سمجھ میں نہیں آیا یا یاد نہیں رہا ۔ فرمایا کہ اچھا ان سے ایک اور سوال کرو کہ سمجھ میں نہیں آیا تھا یا یاد نہیں رہا تھا ۔ عرض کیا کہ سمجھ میں تو آ گیا تھا مگر یاد نہیں رہا ۔ فرمایا کہ یہ سب بے فکری اور بے توجہی کے سبب ہے ۔ ابھی دیکھئے سب یاد آیا جاتا ہے اور ایسا یاد ہو گا کہ تازیست بھی پھر کوئی سبق نہ بھولیں گے کہو ان سے کہ تم بھی معذور ہو کہ یاد نہیں رہتا اور میں بھی معذور ہوں کہ ایسے شخص سے تعلق رکھنا نہیں چاہتا اس لئے کہ میں بتایا کروں گا یہ بھلایا کریں گے یا ان کو یاد نہ ہو گا تو کام کیسے چلے گا کبھی حکیم سے نسخہ لکھوا کر دوا لا کر اس کو نہ پیا ہو. اور حکیم سے جا کر کہا ہو کہ حکیم جی نسخہ پینا یاد نہیں رہا یہ ساری بھول دین ہی کےلئے رہ گئی میں ایسی حالت میں جبکہ مجھ سے بیعت کا تعلق ہے میرے مرید کہلاتے ہیں مہمل حالت پر نہیں چھوڑ سکتا ۔ لہذا آج سے بیعت کا تعلق ختم ان سے کہو کہ اور کسی سے مرید ہو جاویں اور اس کی مجھے اطلاع دیں بلکہ جن سے مرید ہوں ان سے لکھوا کر اور دستخط کراکر میرے پاس بھیجیں ۔ تب میں اور عام مسلمانوں کا ساتعلق ان سے رکھوں گا اور آنے کی اجازت دوں گا ۔ ان کا مجھ سے مرید ہونا بے کار گیا ۔ اب تو وہ وظائف اور اوراد کو لوگ بزرگی سمجھتے ہیں ۔ سمجھتے ہیں کہ پیر نے وظائف بتلا دیئے مرید نے پڑھ لئے بڑا کام ہو گیا ۔ ان سے کہو مجھ سے اگر تعلق رکھنا چاہتے ہو تو دوسری جگہ مرید ہو جاؤ ۔ پوچھو ان سے کہ جو میں نے کہا وہ سن لیا اور سمجھ لیا ۔ جب اس قدر بے فکری ہے کہ بتلانے اور سمجھانے پر بھی نہیں سمجھتے یا یاد نہیں رکھتے تو پھر اصلاح کی میرے پاس کیا تدبیر ہے ۔ عرض کیا کہ مرید تو دوسری جگہ نہ ہوں گا ۔ اس وقت جو کچھ ہوا اس کی معافی چاہتا ہوں اور آئندہ فکر اور توجہ سے کام لوں گا ۔ فرمایا پوچھو کب سے فکر شروع ہو گی ۔ عرض کیا کہ ابھی سے ۔ فرمایا کہ پوچھو کہ اپنی غلطی کو کیا سمجھے جو غلطی ان سے ہوئی تھی وہ ایسی موٹی ہے کہ ذرا غور اور فکر سے اگر انہوں نے کام لیا فورا سمجھ میں آ جائے گی ۔ ابھی امتحان ہوا جاتا ہے ۔ عرض کیا کہ میں دو پہر کو آرام کے وقت حضرت سے ملا اس وقت مجھ کو نہ ملنا چاہئے تھا ۔ فرمایا کہ اب کیسے سمجھ میں آ گیا اور کیسے یاد آ گیا پھر اور غلطیوں کو بھی اسی طرح بیان کر دیا اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ ذرا سی دیر میں سب باتوں کا کیسے الہام ہو گیا یا تو ان