ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
ہوا ایک ہی بات کو کھرل کئے جاؤں تمہیں تو صرف یہی کام ہے اور مجھ کو اور بھی کام ہیں ۔ عرض کیا کہ یہاں کے رہنے کی برکت سے میری بیماری جاتی رہے گی ۔ فرمایا جاؤ اٹھو یہاں سے تم میں عقل اور فہم کا نام تک نہیں باہر جا کر بیٹھو پڑھنے کی آئے تھے ستانے آئے تھے جو کتابیں پڑھ چکے ہو ان میں بھی یہی نور برسا رکھا ہو گا ۔ پھر حاضرین سے فرمایا کہ کس قدر غلط عقیدہ ہے کہ یہاں پر رہنے کی برکت سے بیمار نہ رہوں گا ۔ اب اگر اس پر خاموش رہتا ہوں تو گویا ایک قسم کا وعدہ ہے کہ ہاں تم رہو بیماری جاتی رہے گی ۔ کل کو خدانخواستہ بیماری نہ گئی یا اور بڑھ گئی تو یہ کہنے کو ہو جاوے گا کہ صاحب میں نے تو اپنا خیال اسی وقت ظاہر کر دیا تھا آپ نے اس پر کچھ بھی نہ فرمایا تھا ۔ بس یہ تو آزاد رہے اور ہم مجرم ۔ کیا برکت کا یہ مطلب ہے کہ کوئی بیماری نہ ہوا کرے یا ہوا کرے تو اچھا ہو جایا کرے اگر ایسی ہی برکت ہے تو میں خود کیوں بیمار ہو جاتا ہوں ۔ یا یہ اور لوگ جو میرے پاس خانقاہ میں رہتے ہیں یہ کیوں بیمار ہوتے ہیں اور اگر ہوتے ہیں تو یہاں کی برکت سے اچھے کیوں نہیں ہو جاتے یہ برکت دوسروں ہی کو چمٹتی پھرتی ہے اپنی برکت خود اپنے کام نہیں آتی کیا برا عقیدہ ہے جو مفاسد سے پر ہے ۔ لوگوں کے عقائد تک درست نہیں رہے ۔ توحید کا صرف نام ہی رہ گیا لیکن اس کا نور لوگوں کے قلوب سے مٹا جاتا ہے ۔ لکھے پڑھے لوگ ایسی لغویات اور خرافات میں مبتلا ہیں ۔ اگر دوسری جگہ یہی بات کہی جاتی تو بڑے خوش ہوتے کہ بڑا ہی کوئی پختہ عقیدہ لے کر آیا ہے ۔ مدح کی جاتی صد آفرین اور مرحبا کے نعرے بلند ہو جاتے ہیں یہاں پر یہ گت بنی ۔ الحمد للہ یہاں پر ہر چیز اپنی حد پر ہے ۔ غلو کے پر یہاں قینچ کر دیے جاتے ہیں برکت کی کیا قدر کی ہے کہ بیمار نہ ہوا کریں یا بیمار ہوں تو اچھے ہو جایا کریں برکت کا مطلب تو یہ ہے کہ اللہ کا نام پوچھو میں بتلا دوں تم اس کا نام لو یہ ہے برکت کی چیز ۔ بیماری سے اچھا ہو جانا یا بیمار نہ ہونا برکت کی تعریف آج ہی سنی یہ طالب علم ہیں کتابیں پڑھتے ہیں اور ابھی تک عقائد درست نہیں ۔ حضرات انبیاء علیہم السلام بیمار ہوئے ان کے اصحاب بیمار ہو ئے اب ایسا کون برکت والا ہے کہ جس کی برکت سے کوئی بیمار نہ ہو ۔ فساد اعتقاد کا نام خوش اعتقادی رکھا ہے ۔ جہالت کی بھی کوئی حد ہے میں تو ضروری سوالات پر مجبور ہوں اس لئے کہ یہ طبعی