یہ تقریریں مختصر ہوتیں ، مگر تاثیر سے لبریز ہوتیں ۔
اس کے ایک سال کے بعد جمعیۃ علماء کو ضرورت محسوس ہوئی کہ ایک انگریزی اخبار نکالاجائے ، حضرت مولانا سیّد اسعد مدنی علیہ الرحمہ نے اس کی تحریک شروع کی ، ہمارے استاذ محترم مولانا محمد مسلم صاحب علیہ الرحمہ نے اس دعوت پر بھی لبیک کہی ، اس کے لئے بڑی رقم کی ضرورت تھی ، مولانانے پھر ہم لوگوں کو اس تحریک میں لگادیا ۔ اس تحریک میں وہ جذبات اور درد کی کیفیت نہ تھی ، اس لئے معاملہ پھیکا پھیکا رہا۔ غالباً یہ تحریک کامیاب نہ ہوسکی ، اور یہ انگریزی اخبار نہ نکل سکا۔
مبارک پور کی طالب علمی کا تذکرہ یہاں پر تمام ہوتا ہے ، اب دیوبند جانے کی تیاری ہے، اسے اگلے صفحات میں ملاحظہ فرمائیں ۔
٭٭٭٭٭