وَاِنَّمَا وَصْفُ الْمَعْصِیَۃِ مُتَّصِلٌ بِذَاتِہٖ فِعْلاً لَابِاِسْمِہٖ ذِکْرًا۔
ترجمہ:-اور اسی طرح یوم النحر کا روزہ مشروع ہے اپنی اصل کے اعتبارسے، اور وہ رکنا ہے اللہ تعالی کے لئے روزہ کے وقت میں، غیر مشروع ہے اپنے وصف کے اعتبار سے ،اور وصف وہ اعراض کرنا ہے اس ضیافت سے جو مقرر کی گئی ہے اس وقت میں، کیا نہیں دیکھتاکہ روزہ قائم ہوتا ہے وقت کے ساتھ اور وقت میں کوئی خلل نہیں ہے، اور نہی متعلق ہے وقت کے وصف کے ساتھ اور وہ وصف عید کا دن ہے پس روزہ فاسد ہوگا، اور اسی وجہ سے یوم النحر کے روزے کی نذر صحیح ہے ہمارے نزدیک، اس لئے کہ یہ نذر طاعت کی نذر ہے، اور معصیت کا وصف روزہ کی ذات سے متصل ہے باعتبار فعل کے ، نہ کہ روزہ کے نام سے باعتبار ذکر کے۔
------------------------------
تشریح:-منہی عنہ اپنی اصل کے اعتبار سے مشروع اور وصف کے اعتبار سے غیر مشروع ہوتا ہے ،اس کی تیسری مثال یوم النحر کا روزہ ہے، یوم النحر کا روزہ بھی اپنی اصل کے اعتبار سے مشروع ہے، کیونکہ روزہ کا رکن امساک اپنے وقت میں پایا جارہا ہے__ اور وصف کے اعتبار سے غیرمشروع ہے کیونکہ یہ دن اللہ تعالی کی مہمانی کا دن ہے، روزہ کے ذریعہ مہمانی سے اعراض لازم آرہا ہے، تو مہمانی سے اعراض یہ وصف ہے، اس کی وجہ سے قباحت آئی__ ورنہ کوئی قباحت نہیںہے، کیونکہ روزہ اپنے وقت میں ہورہا ہے، اور وقت میں کوئی خلل نہیں ہے اور نہی جو وارد ہوئی ہے وہ وقت کے وصف کے ساتھ متعلق ہے، کیونکہ یہ عید کا دن ہے اور اس میں روزہ سے اعراض لازم آرہاہے اور اعراض ایسا وصف ہے جو وقت سے جدا نہیں ہوتا یعنی جب بھی عید کے دن روزہ رکھے گا تو اعراض لازم آئے گا۔
بہرحال فساد وصف کی وجہ سے آیا ہے،اصل وقت میں کوئی خلل نہیں ہے،اس لئے یوم النحر کا روزہ فاسد ہوگا باطل نہ ہوگا۔
اسی لئے اگر کوئی یوم النحر کے روزے کی نذر مانتا ہے تو صحیح ہے، اس لئے کہ اصل کے اعتبار سے روزہ مشروع ہے، تو طاعت کی نذر ہے۔
کوئی اگر سوال کرے کہ یوم النحر میں روزہ کی نذر طاعت کی نذر کہاں ہے، اس دن میں تو روزہ رکھنا حرام ہے__ اس کا جواب دے رہے ہیں کہ وصف ِمعصیت جو روزہ کی ذات سے ملا ہوا ہے وہ باعتبار فعل کے ہے،نہ کہ روزہ کے نام کے ساتھ باعتبار ذکر کے یعنی اگر یوم النحر میں بندہ روزہ کا فعل کرے گا تو معصیت ہے، صرف روزہ کا نام لینے میں معصیت نہیں ہے، اور نذر ماننے میں روزہ کا نام لینا ہے، کہ میں عید کے دن اللہ کے لئے روزہ رکھوں گا، اور نام لینے میں کوئی حرمت ومعصیت نہیں، لہٰذا نذر صحیح ہوگی __ پھر ہم کہیں گے کہ عید کے دن روزہ رکھ مت کیونکہ اللہ کی