(۲)تقلید صحابہ کے بارے میں دوسرا قول امام ابوالحسن کرخی کا ہے، وہ کہتے ہیں کہ صحابہ کی تقلید صرف ان مسائل میں واجب ہیں جن کا قیاس سے ادراک نہیں ہوسکتا ہے، کیونکہ اس میں یہ بات طے ہوگی کہ صحابی کا قول حضورؐ سے سماع پر محمول ہے، وہ اپنی رائے اور قیاس سے نہیں کہہ رہا ہے، اس لئے کہ حکم غیرمدرک بالقیاس ہے، اور صحابہ سے کذب کابھی تصور نہیں ہے، لہٰذا یہ متعین ہوجائے گا کہ صحابی حضورؐ سے سنکر ہی بیان کررہا ہے، اور اگر مسائل مدرک بالقیاس ہیں تو ان میں صحابی کے قول کی تقلید نہیں کی جائے گی،اس میں یہ احتمال ہے کہ صحابی نے رائے اور قیاس سے یہ حکم بیان کیا ہو، اور رائے میں خطا کا امکان ہے اس لیے کہ صحابہ غیر معصوم ہیں ۔
وقال الشافعی:-تیسرا قول امام شافعیؒ کا ہے، کہ کسی صحابی کی تقلید نہیں کیجائے گی چاہے حکم مدرک بالقیاس ہو یا غیر مدرک بالقیاس ہو، اکثر معتزلہ اور اشاعرہ کا بھی یہی مذہب ہے۔
وھذا الخلاف فی کل ماثبت:-تقلید صحابی میں یہ مذکورہ اختلاف اس وقت ہے جب یہ دو شرطیں پائی جائیں۔
(۱)کسی صحابی نے کوئی بات کہی اور دوسرے صحابی سے اس میں کوئی اختلاف ثابت نہ ہو، کیونکہ اگر دوسرے صحابی کی طرف سے اختلاف ثابت ہوگیا تو پھر بالاتفاق تقلید واجب نہ ہوگی بلکہ مجتہد کو حق ہوگا کہ ان دونوں میں سے جس پر چاہے عمل کرے۔
(۲)دوسری شرط یہ ہے کہ یہ بات بھی ثابت نہ ہوسکی ہوکہ یہ قول صحابی دوسرے صحابہ تک پہنچا اور اس پر ان سب حضرات نے سکوت کیا، کیونکہ اگر ایسی صورت ہوئی کہ وہ قول صحابہ کے پاس پہنچا اور انہوں نے سکوت اختیار کیا تو بالاتفاق تقلید واجب ہوگی کیونکہ یہ اجماعِ سکوتی کہلائے گا۔
دوسرا مسئلہ یہاں یہ سمجھیں کہ اگر کسی مسئلہ میں صحابہ نے اختلاف کیا ہو اور چند اقوال ہوگئے ہوں، تو حق ان اقوال سے متجاوزنہ ہوگا، بلکہ حق انہی اقوال میں منحصر ہوگا، لہٰذا بعد کے مجتہد کے لئے جائز نہ ہوگا کہ ان اقوال کے علاوہ اور کوئی قول اختیار کرے بلکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ انہی اقوال میں سے کسی قول کو دلائل کی روشنی میں ترجیح دے۔
ولایسقط البعض بالبعض:-مصنفؒ ایک شبہ کا جواب دے رہے ہیں، شبہ یہ ہے کہ جب صحابہ کے اقوال میں تعارض ہے تو تمام اقوال کو ساقط کردینا چاہیے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ باہم اختلاف کے باوجود کسی صحابی نے حدیث پیش نہیں کی تو یہ دلیل ہے کہ اس سلسلہ میں کوئی حدیث نہیں ہے، ورنہ وہ حدیث پیش کرتے، لہٰذا یہ سب اقوالِ صحابہ کی رائے سے ہوئے ، اور ہر صحابی کا قول