دعائیہ کلمات
حضرت اقدس مفتی احمد خانپوری دامت برکاتہم
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
محب مکرم زید احترامہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج حافظ عبداللہ سلمہ کے ساتھ آپ کا دستی خط اور ساتھ ہی حسامی کی شرح کا مسودہ موصول ہوا، اپنی معذوری اور مشغولی کی وجہ سے مسودہ کا دیکھنا میرے لیے بہت زیادہ مشکل ہے ۔اس لئے اس پر رائے زنی کرنے کے بجائے دعا پر اکتفا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اس علمی کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبول عطا فرما کر اہل علم خصوصاً طلبہ کو اس سے بیش از بیش فائدہ پہنچائے اورآپ کے حق میں صدقۂ جاریہ بنائے اور آئندہ اس نوع کی مزید خدمات کی انجام دہی کی توفیق مرحمت فرمائے ۔
فقط والسلام
بندہ
احمد خانپوری