تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
صلی اللہ علیہ و سلم اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَا اسْتَعَاذَ مِنْہُ نَبِیُّکَ سَیِّدُنَا مُحَمَّدٌ صلی اللہ علیہ و سلم )) یا اللہ! اس ماہ مبارک میں ہر شر سے بچا لیجئے‘ نفس و شیطان کی شرارتوں سے‘ گمراہیوں سے‘ ضلالتوں سے بچا لیجئے‘ یا اللہ! اپنی رحمتوں کے دروازے ہم پر کھول دیجئے اپنے انعامات و احسانات کے دروازوں کو کھول دیجئے‘ یا اللہ! ہم میں ہر ایک کو اپنی رحمت کا مورد بنا لیجئے‘ تمام عمر کے گناہوں سے ندامت قلب کے ساتھ توبۃ النصوح کرتے ہیں معاف فرما دیجئے‘ تمام عمر کے گناہوں کو معاف فرما دیجئے۔ سب کو پاک صاف کر دیجئے‘ یا اللہ! ہم سے راضی ہو جایئے اور ہم کو راضی کر دیجئے‘ ہمارے ایمانوں میں تازگی عطا فرمایئے ہمارے اسلام میں قوت عطا فرما دیجئے اور کسی خیر سے ہم کو محروم نہ فرمایئے۔ یا اللہ! ہم آپ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی مانگی ہوئی دعا مانگ رہے ہیں جو دعائے مقبول ہے۔ ہم حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے امتی ہیں ہم آپ کی بارگاہ میں آپ کے حبیب صلی اللہ علیہ و سلم کے الفاظ پیش کرتے ہیں: ((اَللّٰھُمَّ زِدْنَا وَلاَ تَنْقُصْنَا وَاکْرِمْنَا وَلاَ تُھِنَّا وَاٰتِنَا وَلاَ تُحْرِمْنَا وَاٰثِرْنَا وَلاَ تُوْثِرْعَلَیْنَا وَارْضِنَا وَارْضَ عَنَّا)) یا اللہ!جو مانگ سکے وہ بھی اور جو نہ مانگ سکے وہ بھی سب عطا فرما دیجئے‘ یا اللہ! کیا ہماری قابلیت اور کیا ہماری قوت اظہار‘ آپ علیم و خبیر بذات الصدور ہیں‘ آپ اپنے بندوں کے حالات کو خوب جانتے ہیں۔ ہمیں کسی نعمت سے محروم نہ رکھئے اور ہر شر سے بچا لیجئے اور ہر اس چیز سے بچا لیجئے جس میں آپ کی ناراضگی ہو۔ اے اللہ ہم سے راضی ہو جایئے‘ یہ آپ کا مہینہ ہے تو اس مہینہ میں ہمیں اپنا بنا لیجئے۔ ضرور اپنا بنا لیجئے‘ ہماری کوتاہیاں ہم سے دور فرما دیجئے اور یا اللہ! ہمیں محرومی سے بچا لیجئے۔ یا اللہ!آپ نے اس متبرک ماہ میں جتنے وعدہ فرمائے ہیں اور آپ کے محبوب نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے جتنی بشارتیں دی ہیں‘ یا اللہ ہم ان سب کے محتاج ہیں آپ ہم کو سب ہی عطا فرما دیجئے۔ یا اللہ! ہم لوگ جو استغفار کریں وہ سب قبول کر لیجئے‘ ہمارے متعلقین‘ دوست احباب کو توفیق دیجئے کہ وہ آپ کی عبادات و طاعات میں مشغول ہوں‘ ہم میں جو خامیاں ہیں سب کو دور کر دیجئے ہم کو قوی سے قوی ایمان عطا فرمایئے زیادہ سے زیادہ اعمال صالحہ کی توفیق دیجئے یا اللہ ہماری آنکھوں کانوں زبانوں اور دل کو لغویات سے پاک رکھئے یا اللہ ان میں اپنے ایمان کا نور عطا فرمایئے۔ یا اللہ سب مسلمین‘ مسلمات پر رحم فرمایئے‘ تمام مملکتوں میں جہاں جہاں مسلمان بے راہ روی میں پڑ گئے ہیں‘ ان کے دلوں میں نفاق پیدا ہو گیا اس کو دور فرما دیجئے۔ ان کو اتباع شریعت اور سنت کی توفیق عطا فرما دیجئے۔ یا اللہ! خصوصاً پاکستان میں جو زندقہ و الحاد کا بڑھتا ہوا سیلاب ہے یا اللہ اس کو دور فرما دیجئے اور اس سیلاب بلا سے ہمیں نجات عطا فرمایئے آئندہ نسلیں نہ جانے کہاں سے کہاں پہنچ جائیں یا اللہ ان کی حفاظت فرمایئے‘ ان کے دلوں میں دین کی عظمت اور آخرت کا خوف پیدا کیجئے‘ یا اللہ ان میں انسانیت اور شرافت کے احساسات و جذبات پیدا فرما دیجئے۔ یا اللہ ہر طرح کی برائیوں سے تباہ کاریوں سے بچا لیجئے۔ یا اللہ ہمارے ملک میں جو