تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
[دعوات عبدیت] " محلہ بھر کی عورتیں روز کی روز اکٹھی ہوتی ہیں‘ اول تو عورت کو مجبوری کے بغیر گھر سے باہر پائوں نکالنا منع ہے اور یہ کوئی مجبوری نہیں کیوں کہ ان کے لئے شریعت میں کوئی تاکید نہیں آئی کہ تراویح جماعت سے پڑھا کرو‘ پھر نکلنا بھی روز روز کا اور زیادہ برا ہے پھر لوٹنے کا وقت ایسا بے موقع (خطرہ) کا ہوتا ہے کہ رات زیادہ ہو جاتی ہے‘ گلیاں‘ راستے بالکل خالی‘ سنسان ہو جاتے ہیں ایسی حالت میں خدا نہ کرے اگر مال یا عزت کا نقصان ہو جائے تو کوئی تعجب نہیں (پھر اس زمانہ میں تو واقعی بڑا خطرہ ہے) خواہ مخواہ اپنے کو خلجان میں ڈالنا عقل کے بھی خلاف ہے اور شریعت کے بھی خلا ف ہے۔ خاص کر بعض عورتیں تو زیور کپڑے وغیرہ پہن کر گلیوں میں چلتی ہیں‘ ان کے لئے تو اور بھی زیادہ خرابی اور خطرہ کا اندیشہ ہے۔ [بہشتی زیور] ----- رمضان اور اعتکاف {وَلاَ تُــبَاشِرُوْھُنَّ وَاَنْتُمْ عَاکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجْدِ} ’’اور نہ ملو تم اپنی عورتوں سے جب تک تم مسجدوں میں اعتکاف میں ہو۔‘‘ ((اَلْمُعْتَکِفُ یَعْتَکِفُ الذُّنُوْبَ کُلَّھَا وَیَجْرْیْ لَہٗ الْحَسَنَاتُ کُلُّھَا)) ’’اعتکاف کرنے والا سب گناہوں کو چھوڑتا ہے اور اس کے لئے تمام نیکیاں جاری ہو جاتی ہیں۔‘‘ اعتکاف کی فضیلت جو شخص خلوص کے ساتھ رمضان کے اخیر عشرہ کا اعتکاف کرتا ہے اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اور دو حج اور دو عمرے کا ثواب ملتا ہے نیز چالیس دن تک سرحد اسلام کے محافظ کا درجہ حاصل ہوتا ہے اور جو چالیس دن تک سرحد اسلام کی حفاظت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو گناہوں سے اس طرح پاک صاف کر دیتا ہے جیسا کہ نومولود بچہ کا حال ہوتا ہے۔ [بہشتی زیور ص ۷۴ ج۳] اعتکاف کے اقسام اعتکاف واجب