تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ثواب کرنے والے کے ثواب میں بھی کچھ کمی نہ ہو گی بلکہ دوسروں کو ثواب پہنچانے کا اس کو مزید ثواب ملے گا۔ [در مختار مع الشامیہ] اس لئے روزانہ اس رسالہ کو پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ ایصال ثواب کا طریقہ ایصال ثواب کا طریقہ یہ ہے کہ اگر اپنے والدین او ر اہل و عیال کو ثواب پہنچانا ہو تو یوں کہیں: ’’اے اللہ! جو کچھ میں نے پڑھا ہے اس کا ثواب میرے والدین اور میرے اہل و عیال کو پہنچا دیجئے‘‘ اگر سب کو ثواب پہنچانا ہو تو اس طرح کہیں ’’اے اللہ! جو کچھ میں نے پڑھا ہے اس کا ثواب تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کو پہنچا دیجئے خواہ ان کا انتقال ہو چکا ہو یا فی الحال زندہ ہوں یا آئندہ قیامت تک پیدا ہوں گے انسان جنات سب کو پہنچا دیجئے۔ آمین !‘‘ جب قبرستان جائیں تو جس کی قبر پر جائیں اس کو کچھ پڑھ کر ثواب پہنچا ویں اور اس کے لئے مغفرت کی دعا کریں اور نیز بارہ مرتبہ قل ھو اللّٰہ احدپڑھ کر اس قبرستان میں جتنے مسلمان مرد و عورت مدفون ہیں سب کو ثواب پہنچاودیں۔ مثلاً یوں کہہ دیں: اے اللہ! بارہ مرتبہ قل ھو اللّٰہ احدپڑھنے کا ثواب اس قبرستان کے سارے مسلمانوں کو پہنچا دیجئے اور ان سب کی مغفرت فرما دیجئے اور ان پر رحم فرمایئے۔ آمین! :فرائض اور واجبات کا ثواب پہنچانا منع ہے۔ البتہ نفل کاموں‘ نفل نمازوں‘ تلاوت‘ تسبیحات اور دوسرے غیر واجب اعمال کا ثواب پہنچانا جائز ہے۔ [شامیہ‘ بحوالہ چند نیکیاں اور ایصال ثواب] ستر مرتبہ نظر رحمت ہونا جو شخص ایک مرتبہ سورۃ فاتحہ‘ ایک مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ مندرجہ ذیل آیتیں پانچوں نماز پڑھنے کے بعد پڑھے گا‘ تو جنت اس کا ٹھکانہ ہو گا اور خطیرہ القدس میں رہے گا اور اللہ تعالیٰ روزانہ اس کو ستر مرتبہ نظر رحمت سے دیکھے گا اور ستر حاجتیں اس کی پوری کرے گا اور اس کی مغفرت کرے گا۔ [ابن السنی] {شَہْدَ اللّٰہُ اَنـَّـــہٗ لَآ اِلٰـــہَ اِلَّا ھُوَ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ وَاُولُو الْعِلْمْ قَائِمًام بْالْقِسْطِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْعَزْیْزُ الْحَکِیْمُ٭ اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الِاْسْلَامُقف وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ اِلَّا مِنْم بَعْدِ مَا جَآئَھُمُ الْعِلْمُ بَغْیًام بَــیْنَھُمْط وَمَنْ یَّکْفُرْ بْاٰیٰتِ اللّٰہِ فَاِنَّ اللّٰہَ سَرْیْعُ الْحِسَابْ٭} {قُلْ اللّٰــھُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَائُ وَتَنْزْعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآئُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآئُط وَتُذِلُّ مَنْ تَشَائُ بْیَدِکَ الْخَیْرُ اِنَّکَ عَلٰی کُلّْ شَیْئٍ قَدِیْرٌ٭} ستر ہزار فرشتوں کی دعا جو شخص تین مرتبہ اعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم پڑھ کر سورہ حشر کی درج ذیل آخری آیات صبح و شام ایک ایک مرتبہ پڑھے تو صبح سے شام تک اور شام سے صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں اور مر جائے تو شہادت کی طرح موت لکھی جائے۔[ترمذی‘ دارمی‘ ابن السنی]