تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
:اگر زبان سے لفافہ کا گوند چاٹ کر تھوک دیتا ہے اور پھر اس کے بعد تھوک نگل جاتا ہے تو روزہ فاسد نہ ہو گا اور اگر تھوکے بغیر نگلتا ہے تو روزہ فاسد ہو جائے گا۔ [در مختار] اگربتی کا دھواں :اگربتی اور لوبان وغیرہ جلا کر اگر اپنے پاس رکھ کر سونگھتا ہے تو اس سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے لیکن اگر بالقصد سونگھتا نہیں بلکہ بلا اختیار داخل ہو جائے تو روزہ فاسد نہ ہو گا لہٰذا جمعہ وغیرہ میں مساجد میں رمضان کے موقع پر اگربتی وغیرہ جلانے سے احتراز کرنا بہتر ہے۔ [در مختار] حقہ بیڑی کادھواں :روزہ کی حالت میں حقہ اور بیڑی پینے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے قضا لازم ہے کفارہ نہیں۔[امداد المفتیین] منہ میں دوا رکھنا :روزہ کی حالت میں منہ میں اگر شدت مرض کی وجہ سے دوا لگائی جائے تو بلا کراہت جائز ہے اور بلا ضرورت مکروہ ہے۔ [در مختار] روزہ میں منجن :روزہ میں منجن‘ ٹوتھ پیسٹ‘ دنداسہ وغیرہ لگانا مکروہ ہے ان سے احتراز کرنا چاہئے۔ [احسن الفتاویٰ] روزہ میں خون نکلوانا :روزہ کی حالت میں خون نکلوانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا اور اگر ایسے ضعف کا خطرہ ہے کہ روزہ کی طاقت باقی نہ رہے تو مکروہ ہے۔ [احسن الفتاویٰ] روزہ میں دانت نکلوانا :بوقت ضرورت دانت نکلوانا جائز ہے اور بلا ضرورت مکروہ ہے۔ [احسن الفتاویٰ] عورتوں کا لبوں پر سرخی لگانا :روزہ کی حالت میں عورت کے لبوں پر سرخی لگانے سے روزہ میں کوئی خرابی نہیں آتی ہے۔ لیکن اگرمنہ کے اندر پہنچنے کا احتمال ہو تو مکروہ ہے۔ [احسن الفتاویٰ] بحالت صوم بیوی سے دل لگی کرنا :روزہ کی حالت میں اپنی بیوی سے بوس و کنار ہونا اور ساتھ لیٹنا ایسے آدمی کے لیے بلا کراہت جائز ہے جس کو انزال یا ہم بستری کا خطرہ نہ ہو۔ لہٰذا بوڑھے آدمی کے لیے بلا کراہت جائز ہے اور جوان کے لیے مکروہ تحریمی ہے