تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دعا میں تکرار کرنا اور کم سے کم مرتبہ تکرار کا تین مرتبہ ہے (ف) ایک ہی مجلس میں تین مرتبہ دعا کو مکرر کرے یا تین مجلسوں میں کہے دونوں طرح تکرار دعا صادق ہے۔ (ادب نمبر۲۶) دعا میں الحاح و اصرار کرے۔ (ادب نمبر ۲۷) کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے۔ (ادب نمبر ۲۸) ایسی چیز کی دعا نہ کرے جو طے ہو چکی ہے۔ مثلاً عورت یہ دعا نہ کرے کہ میں مرد ہو جائوں یا طویل آدمی یہ دعا نہ کرے کہ پست قد ہو جائوں۔ (ادب نمبر۲۹) کسی محال چیز کی دعا نہ کرے۔ (ادب نمبر ۳۰) اللہ تعالیٰ کی رحمت کو صرف اپنے لئے مخصوص کرنے کی دعا نہ کرے۔ (ادب نمبر ۳۱) اپنی سب حاجات صرف اللہ تعالیٰ سے طلب کرے مخلوق پر بھروسہ نہ کرے۔ (ادب نمبر ۳۲) دعا کرنے والا بھی آخر میں آمین کہے اور سننے والا بھی (ادب نمبر ۳۳) دعاء کے بعد دونوں ہاتھ اپنے چہرہ پر پھیرے [ابودائود وغیرہ] (ادب نمبر ۳۴) قبولیت دعا میں جلدی نہ کرے یعنی یہ نہ کہے کہ میں نے دعا کی تھی اب تک قبول کیوں نہیں ہوئی۔ [بخاری وغیرہ] وہ لوگ جن کی دعاء زیادہ قبول ہوتی ہے مضطر‘ یعنی مصیبت زدہ کی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے [بخاری] مظلوم‘ اگرچہ فاسق و فاجر ہو اس کی بھی دعا قبول ہوتی ہے۔ [مسند احمد] بلکہ اگر مظلوم کافر بھی ہو تو اس کی بھی دعاء رد نہیں ہوتی [مسند احمد‘ ابن حبان] والد کی دعا اولاد کے لئے‘ عادل کی بادشاہ کی دعا بھی قبول ہوتی ہے [ابو دائود‘ ترمذی‘ ابن ماجہ] اولاد جو والدین کی فرمانبردار ہو اس کی بھی دعا قبول ہوتی ہے[مسلم] مسافر کی دعا بھی مقبول ہے [ابودائود] روزہ دار کی دعاء افطار کرنے کے وقت [ترمذی‘ ابن ماجہ‘ ابن حبان] غائبانہ دعا کسی مسلمان کی دوسرے کے لئے بھی مقبول ہے۔[مسلم ابودائود‘ ابن ابی شیبہ] حجاج کی دعا [جب تک وہ وطن واپس نہ آئیں] [جمع الفوائد ص ۹] قبولیت دعا کے اوقات شب قدر رمضان المبارک کے عشرہ اخیرہ کی طاق راتیں ۲۱‘ ۲۳‘ ۲۵‘ ۲۷‘ ۲۹[ترمذی] یوم عرفہ‘ عیدین کی راتیں‘ ماہ رمضان المبارک کے تمام دن اور تمام راتیں‘ شب جمعہ‘ روز جمعہ‘ شب برات‘ ہر رات میں ابتدائی تہائی رات‘ آخر تہائی رات‘ آدھی رات‘ سحر