تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
!میں تو الم تر کیف سے بتلا دیتا ہوں۔ [امداد الفتاویٰ] اجیر حفاظ یعنی پیسہ لے کر قرآن سنانے والے کے پیچھے سننے سے ثواب ہو گا یا نہیں سوال: جس جگہ حافظ اجرت پر قرآن سناتے ہیں‘ اجرت متعین تو نہیں ہوتی مگر عام رواج ہے کہ لوگوں سے چندہ وصول کرکے حافظ صاحب کو دیتے ہیں اس صورت میں تراویح سننے کا ثواب ہو گا یا نہیں؟ اگر ثواب نہ ہو تو کیا کرے گھر آ کر تنہا پڑھ لیا کرے؟ جواب: سننا جدا عمل ہے اس میں کوئی امر مانع ثواب نہیں اس کا ثواب ہو گا‘ البتہ شرط یہ ہے کہ سننے والا امام کو معاوضہ دینے والوں میں نہ ہو [امداد الفتاویٰ ‘ محمد شفیع] یہ کراہت اجارہ علی الطاعۃ امام سے ناپسند کرنے والے مقتدیوں کی طرف متعدی نہیں ہوتی (یعنی وہ مقتدی جو حافظ قرآن کو قرآن سنانے کی اجرت کے لین دین کو غلط سمجھتے ہوں اور اس میں شریک نہ ہوں وہ اس سے بری ہوں گے) کیوں کہ نہ وہ اس کے سبب (اور ذریعہ) ہیں نہ ہی اس کے مباشر (یعنی خود کرنے والے) اور تیسری کوئی نسبت کی علت نہیں۔ [انفاس عیسیٰ] عارضی امام بنانے کا حیلہ بھی غیر مفید ہے سوال: اگر زید کو کوئی شخص اجرت طے کئے ہوئے بغیر اپنی خوشی سے پانچ روپے دے دے یا ایک ماہ کے لئے امام مقرر کرکے کچھ اجرت دے دے اس طور عند الشرع اجرت حلال ہو گی یا نہیں؟ اور امامت کی صورت میں تو حلال ہونے میں کوئی شبہ ہی نہیں معلوم ہوتا کیونکہ علماء متاخرین نے امامت کی اجرت کے جواز پر فتویٰ دیاہے آپ کی کیا رائے ہے تفصیل سے تحریر کیجئے۔ جواب: یہ جواز کا فتویٰ اس وقت ہے جب امامت ہی مقصود ہو حالانکہ یہاں مقصود ختم تراویح ہے اور یہ محض ایک حیلہ ہے دیانات (عبادات) میں جو کہ معاملہ فِیْ مَابَیْنَ الْعَبْدِوَبَــیْنَ اللّٰہِ ہے (یعنی اللہ اور اس کے بندہ کا معاملہ ہے) حقیقت سب کو معلوم ہے (ایسے) حیلے واقعی جواز کو مفید نہیں ہوتے لہٰذا یہ ناجائز ہو گا۔ [امداد الفتاویٰ] حبس (یعنی اپنے وقت کو کسی کام میں گھیر دینا) اوقات کا حیلہ بھی نہیں چل سکتا ایک صاحب نے عرض کیا کہ حافظ لوگ جو محراب سناتے ہیں اور ان کو دیا جاتا ہے اور علماء اس کو قرآن پڑھنے کی اجرت قرار دے کر ناجائز کہتے ہیں اگر اس کو حبس (یعنی اپنے وقت کو کسی کام میں گھیر دینا) اوقات کی اجرت قرار دیا جائے تو کیا قباحت ہے؟ فرمایا کہ حبس اوقات کی اجرت کہاں ہے اگر حافظ جی مہینہ بھر تک ٹھہرے رہیں اور پڑھیں نہیں توکون دے گا؟ اور حافظ جی دن بھر ٹہلا کریں اور رات کو سنا دیں تو مل جائے گا‘ یہ تو قرآن پڑھنے پر خالص اجرت ہے۔ [ملفوظات اشرفیہ] (عبادات میں) تعلیم تو شعائر میں سے ہے (اس لئے) اس خدمت کے لئے محبوس ہونا