تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کیا پاکیزہ نفس تھا اپنے قلب کا ہر وقت خیال رہتا تھا اور اظہار شوکت کے جواب میں فرمایا کہ نَحْنُ قَوْمٌ اَعَزَّنَا اللّٰہُ بْالْاْسْلاَمْ یعنی ہم وہ قوم ہیں کہ اسلام ہی سے ہماری عزت ہے چراغوں سے کہیں شوکت ہو سکتی ہے؟ اسلام کی شوکت تو اسلام ہی سے ہے اسلام کو کامل کرو‘ میں کہتا ہوں کہ دلوں کو ٹٹول کر دیکھو کہ اگر اور کوئی شخص تمہارے علاوہ مسجدوں کی زینت کرے‘ تو تمہیں ویسے خوشی ہو گی جیسی کہ اس بات سے ہوتی ہے کہ ہم نے اپنے خرچ یا اہتمام سے زینت کی ہے۔ غور کیجئے کہ اتنی نہ ہو گی پس معلوم ہوا کہ صرف اپنا نام جتانے کے لئے ہے ورنہ اظہار شوکت دونوں حالت میں برابر تھا۔ [تطہیر رمضان] ختم کے روز شیرینی تقسیم کرنے کے منکرات ختم کے روز اکثر مسجدوں میں معمول ہے کہ شیرینی تقسیم ہوتی ہے ہر چند کہ قرآن مجید کا ختم ہونا بہت بڑی نعمت ہے جس کے شکریہ اور خوشی میں کوئی چیز تقسیم کرنا بہت اچھی بات ہے مگر اس میں بھی بہت سی خرابیاں پیدا ہو گئی ہیں: چونکہ اس کا عام رواج ہو گیا ہے حتیٰ کہ اگر شیرینی تقسیم نہ ہو تو عام طور پر لوگ ملامت اور طعن کرتے ہیں۔ اس لئے تقسیم کرنے والوں کی نیت اکثر اچھی نہیں رہتی صرف الزام سے بچنے کے لئے مجبوراً تقسیم کرتے ہیں خواہ گنجائش ہو یا نہ ہو‘ بعض اوقات سوچنا بھی پڑتا ہے مگر پھر یہی خیال ہوتا ہے کہ بھلا کیسے تقسیم نہ ہو لوگ کیا کہیں گے اور ریاء و تفاخر کا حرام ہونا اور ریاء و فخر کے لئے جو فعل ہو‘ اس کا معصیت ہونا سب کو معلوم ہے۔ ! اکثر جگہ چندہ سے شیرینی آتی ہے اور محلہ والوں اور نمازیوں سے زبردستی چندہ لیا جاتا ہے اور یہ بھی جبر ہی ہے کہ ان کو مجمع میں شرمندہ کیا جائے یا ایسا شخص چند مانگے جس کی وجاہت (اور رعب) کا اثر پڑے چونکہ حدیث میں وارد ہے کہ کسی مسلمان کا مال اس کی دلی مرضی کے بغیر حلال نہیں اس لئے ایسے چندہ سے جو چیز خریدی جائے گی سب ناجائز ہے۔ " اس روز مٹھائی کے لالچ سے ہر طرح کے لوگ مسجد میں بھر آتے ہیں‘ بے نمازی‘ ننگے پیر‘ بچے جن کی پاکی ناپاکی کا بھی کچھ اعتبار نہیں وہ سب پوری مسجد اور مسجد کے فرش کو ملوث کرتے ہیں اور شورو غل اس قدر ہوتا ہے کہ نمازیوں کو تشویش ہوتی ہے (اور سب کی نماز خراب ہوتی ہے۔) # مجمع کو سنانے کے لئے خود حافظ صاحب اس روز خوب بنا کر پڑھتے ہیں۔ ریا کا مذموم ہونا سب جانتے ہیں۔ $ پھر تقسیم کے وقت جو کچھ دھول دھپا‘ شورو غل‘ گالی گلوچ ہوتا ہے وہ سب کو معلوم ہے‘ اسی طرح اور بہت سی خرابیاں ہیں۔ البتہ اگر شکریہ کے واسطے دل چاہے تو حسب گنجائش بلا اعلان جو کچھ میسر ہو‘ نقد یا غلہ یا کھانا یا شیرینی مستحقین کو بلا پابندی دے دینا بہت مستحسن (اچھا عمل) ہے۔ [اصلاح الرسوم] مٹھائی تقسیم کرنے کے منکرات اور ایک منکر ختم کے روز شیرینی کا تقسیم کرنا ہے اور اس کا منکر ہونا اگرچہ ظاہر کے خلاف ہے لیکن میں سمجھائے دیتا ہوں‘ یہ مٹھائی اگر ایک شخص کی رقم سے آتی ہے تو اس کا مقصود ریا و شہرت اور فخر کرنا ہوتا ہے (اور یہ ناجائز ہے) اور اگر چندہ