تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے وقت‘ ساعت جمعہ یعنی اول جس وقت سے امام خطبہ کے لئے بیٹھے نماز سے فارغ ہونے تک( مگر درمیان خطبہ میں دعا زبان سے نہ کرے کہ ممنوع ہے بلکہ دل ہی دل میں دعامانگے یا خطبہ میں جو دعائیں خطیب کرتا ہے ان پر دل ہی دل میں آمین کہتا جائے) اور دوسراوقت عصر کے بعد غروب آفتاب تک ہے۔ [ترمذی] اذان کے وقت اذان و اقامت کے درمیان حی علی الصلوٰۃ‘ حی علی الفلاح کے بعد [مستدرک] جہاد میں صف باندھنے کے وقت [موطا] فرض نمازوں کے بعد‘ سجدہ کی حالت (مگر فرائض میں نہیں) تلاوت قرآن کے بعد اور بالخصوص ختم قرآن کے بعد اور بالخصوص پڑھنے والے کی دعا بہ نسبت سننے والوں کے زیادہ مقبول ہے‘ آب زمزم پینے کے وقت‘ میت کے پاس حاضر ہونے کے وقت یعنی جو شخص نزع کی حالت میں ہو اس کے پاس آنے کے وقت بھی دعا قبول ہوتی ہے‘ مرغ کے اذان دینے کے وقت‘ مسلمانوں کے اجتماع کے وقت‘ مجالس ذکر میں امام کے ولاالضالین کہنے کے وقت‘ اقامت نماز کے وقت‘ بارش کے وقت‘ بیت اللہ پر نظر پڑنے کے وقت‘ طواف میں اور ملتزم کے پاس (یعنی دروازہ بیت اللہ اور حجر اسود کے درمیان جو جگہ ہے اس میں) میزاب رحمت یعنی بیت اللہ شریف کے پرنالہ کے نیچے اور بیت اللہ کے اندر اور چاہ زمزم کے پاس اور صفاو مروہ پہاڑوں کے اوپر اور سعی کرنے کے میدان میں (جو صفا و مروہ کے درمیان ہے) اور مقام ابراہیم کے پیچھے اور عرفات میں اور مزدلفہ میں اور منیٰ میں اور تینوں حجرات کے پاس (حجرات وہ تین پتھر ہیں جو منیٰ میں نصب کئے ہوئے ہیں جن پر حجاج کنکریاں مارتے ہیں) امام جزری فرماتے ہیں کہ اگر سرورعالم صلی اللہ علیہ و سلم کے حضور میں (یعنی روضہ اقدس کے پاس) دعا قبول نہ ہو گی تو پھرکہاں ہو گی۔ حاجت بر آری کا مجرب نسخہ‘ عمل آیات سجدہ طحطاوی مصری علی المراقی میں ص ۲۷۲ پر ہے کہ جس شخص کو کوئی سخت حاجت ہو تو وہ وضو کر کے قبلہ رخ مصلیٰ پر بیٹھے اور قرآن پاک کی چودہ آیات سجدہ (جسے ہم سہولت کے لئے ذیل میں یکجا لکھے دیتے ہیں) اس طرح پڑھے کہ ایک آیت سجدہ پڑھے اور اور فوراً اس کا سجدہ کر لے اس کے بعد دوسری آیت پڑھے پھر اس کا سجدہ کرلے اسی طرح ایک ایک آیت سجدہ کو پڑھتا جائے اور الگ الگ ہر ایک کا سجدہ کرتا جائے‘ چودہوں سجدوں کے بعد (حمد و درود اور استغفار کے بعد) حق تعالی سے اپنی جائز حاجت مانگے‘ ان شاء اللہ دعا ضرور قبول ہو گی‘ یہ عمل اکثر مشائخ و علماء کا مجرب ہے۔ ضروری انتباہ سجدہ کی آیت پر اگر نظر پڑ جائے تو اس سے سجدہ واجب نہیں ہوتا۔ [طحطاوی] سورہ اعراف {اِنّ الَّذِیْنَ عِنْدَ رَبّْکَ لاَ یَسْتَکْبْرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِہٖ وَیُسَبِّحُوْنَہٗ وَلَہٗ یَسْجُدُوْنَ} !سورہ رعد {وَلِلّٰہِ یَسْجُدُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضْ طَوْعًا وَّکَرْھًا وَّظِلٰلُھُمْ بْالْغُدُوّْ وَالْاٰصَالْ} "سورہ نحل {اَوَلَمْ یَرَوْا اِلٰی مَا خَلَقَ اللّٰہُ مِنْ شَیْئٍ یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُہٗ عَنِ الْیَمِیْنِ وَالشَّمَآئِلْ سُجَّدًا لِّـــلّٰہِ وَھُمْ دٰاخِرُوْنَ وَلِلّٰہِ