تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہونے کی صورت میں بھی اس کوشش کا اجر ضرور ملتا ہے۔ [فضائل رمضان المبارک از ۳۹ تا ۴۷] سات کا عد د اور شب قدر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے شب قدر معلوم کرنے کے لئے طاق اعداد میں غور کیا تو سات کا عدد اس کے لئے زیادہ موزوں نظرآیا جب سات کے عدد میں غور کیا تو معلوم ہوا کہ آسمان بھی سات ہیں اور زمینیں بھی سات ‘ اور دریا بھی سات‘ صفا اور مروہ کے درمیان بھی سات ہی مرتبہ سعی کی جاتی ہے‘ کعبہ کا طواف بھی سات ہی مرتبہ کرتے ہیں‘ سنگریزے بھی سات ہی پھینکے جاتے ہیں۔ آدمی کی تخلیق (پیدائش) بھی سات اعضا سے ہوئی ہے۔ انسان کا رزق بھی سات دانے ہیں۔ آدمی کے چہرے میں بھی سات ہی سوراخ بنائے گئے ہیں‘ یعنی دو کان‘ دو نتھنے‘ دو آنکھیں‘ ایک منہ‘ رحم کی حالتیں بھی سات ہیں۔ قرآن کی قرأت بھی سات ہیں۔ سجدہ بھی سات ہی اعضاء سے کیا جاتا ہے۔ دوزخ کے دروازے بھی سات ہیں‘ دوزخ کے نام بھی سات ہیں‘ دوزخ کے طبقے بھی سات ہیں‘ اصحاب کہف بھی سات ہیں‘ عاد کی قوم بھی سات راتوں میں ہوا سے ہلاک ہوئی‘ یوسف علیہ السلام بھی سات برس تک جیل خانے میں رہے سورئہ یوسف میں جن گایوں کا ذکر آیا ہے وہ بھی سات تھیں‘ قحط بھی سات سا ل رہا‘ سات ہی سال فراخی اور کشادگی رہی‘ (فرعون کے خواب اور حضرت یوسف علیہ السلام کی بیان کردہ تعبیر کی طرف اشارہ ہے) پانچ وقت کی نماز کی سترہ رکعتیں ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حج کے بعد سات روزے رکھو‘ نسب کی رو سے سات قسم کی عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے‘ سات عورتیں ہی سسرال میں حرام ہیں۔ آنحضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد مبارک ہے کہ کتا برتن میں منہ ڈال دے تو سات دفعہ اسے دھونا چاہئے۔ پہلی مرتبہ مٹی سے پھر پانی سے‘ سورہ انا انزلناہ میں سلام تک ستائیس حروف ہیں۔ حضرت ایوب علیہ السلام مصیبت میں سات برس گرفتار رہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھ سے نکاح کیا تو میں سات برس کی تھی۔ گرمیوں کے دن بھی سات ہی ہیں (تین دن ماہ شباط یعنی پھاگن اور چار دن آور یعنی چیت کے پہلے) پس یہ سات دن گرمیوں کو کاٹ دیتے ہیں یعنی ختم کر دیتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا میری امت کے شہید بھی سات طرح کے ہیں: وہ جو خدا کی راہ میں مارے جائیں۔ ! وہ جو طاعون کی بیماری میں مریں " جو سل کی بیماری سے مریں # جو پانی میں ڈوب کر مریں $ جو آگ میں جل جانے سے مریں % جو اسہال یعنی دستوں کی بیماری سے مریں & اور وہ عورت جو نفاس کی حالت (ولادت) میں مر جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قسم بھی سات چیزوں کی کھائی ہے: آفتاب ! چاشت کا وقت " چاند # دن