تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جو اپنے نفس پر قادر نہیں ہے۔[در مختار] خروج مذی :اگر بیوی سے بوس و کنار ہونے میں صرف مذی اور رطوبت نکلے تو اس سے روزہ میں کوئی خرابی نہیں آتی۔ [احسن الفتاویٰ] انزال اگر روزہ میں بیوی سے باقاعدہ ہم بستری نہیں کی ہے بلکہ صرف بوس و کنارہونے یا ساتھ لیٹنے کی وجہ سے انزال ہو جائے تو روزہ فاسد ہو جائے گا بعد میں ایک روزہ قضاء کرناواجب ہو گا کفارہ لازم نہ ہو گا۔ اور اگر باقاعدہ ہم بستری کر لی ہے تو قضاء کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی واجب ہو گا۔ لیکن اس دن بھی کھانا پینا جائز نہ ہو گا۔ [امداد الفتاویٰ] احتلام :روزہ کی حالت میں سوتے ہوئے خواب میں احتلام ہو جائے تو روزہ میں کوئی خرابی نہیں آتی روزہ بدستور باقی رہتا ہے۔ [ہدایہ] بھول سے کھانا :اگر کسی کو اپنا روزہ بالکل یاد نہ رہے اور بے خیالی میں کھا لیا یا پی لیا یا بیوی سے ہم بستری کر لی اور بعد میں یاد آ جائے تو روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ بلکہ روزہ بدستور جاری رہے گا۔ [ہدایہ] نظر کرنے سے انزال :اگر اتفاق سے روزہ کی حالت میں کسی حسین عورت پر نظر پڑ جائے اور پھر تفکر کی وجہ سے انزال ہو جائے تو روزہ فاسد نہ ہو گا اگرچہ نظر کی گئی عورت کا خیال جما لیناجائز نہیں ہے۔ [ہدایہ] حلق میں پانی چلا جائے :اگر وضو وغیرہ کرتے ہوئے حلق میں پانی چلا جائے تو اس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔ قضاء لازم ہے کفارہ نہیں لیکن پھر دن بھر کھانا بھی جائز نہیں ہے۔ [ہدایہ] روزے کا فدیہ :شیح فانی یعنی اگر کوئی شخص بالکل بوڑھا اور ضعیف ہو جائے اور روزہ رکھنے کی قوت نہ ہو تو ضعیف کے لیے روزوں کا فدیہ ادا کرنا جائز ہے۔ [فتاویٰ] حاملہ اور کمزور عورت کا فدیہ :حاملہ اور کمزور عورت یا مریض کے لیے روزوں کا فدیہ دینا کافی نہیں ہے۔ اور اگر فدیہ دے دیا تو صحت یابی کے بعد دوبارہ رکھنا لازم ہو گا۔ [فتاویٰ دارالعلوم]