تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
--- خطبہ مناجات مقبول بسم اللہ الرحمن الرحیم وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلَّمَ تَسْلِیْمًا اے خدائے پاک رحمن و رحیم قاضی حاجات و وہاب و کریم اے الٰہ العالمین اے بے نیاز دین و دنیا میں ہمارے کار ساز تو ہی معبود اور تو ہی مقصود ہے تیرے ہی ہاتھوں میں خیر و جود ہے ہم ترے بندے ہیں اور تو ہے خدا تو کریم مطلق‘ اور ہم ہیں گدا ہم گنہگار‘ اور تو غفار ہے ہم بھرے عیبوں سے‘ تو ستار ہے ہم ہیں بے کس‘ اور تو بے کس نواز ہم ہیں ناچار‘ اور تو ہے چارہ ساز تو وہ قادر ہے کہ جو چاہے کرے جس کو چاہے دے‘ جسے چاہے نہ دے تو وہ داتا ہے کہ دینے کے لئے در تیری رحمت کے ہر دم ہیں کھلے تیرے در پر ہاتھ پھیلاتا ہے جو پا ہی لیتا ہے وہ ہر مقصود کو مانگنا ہم پر کیا ہے تو نے فرض اور سکھا ہم کو دیئے آداب عرض بلکہ مضمون بھی ہر اک درخواست کا ہم کو یا رب تو نے خود سکھلا دیا مانگنے کو بھی ہمیں فرما دیا مانگنے کا ڈھنگ بھی بتلا دیا ہر گھڑی دینے کو تو تیار ہے جو نہ مانگے اس سے تو بیزار ہے ہر طرف سے ہو کے ہم خوار و تباہ