تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کون سا نفل کہ اس میں پڑھا ہوا قابل اعادہ ہو۔ سو اس میں مجھے تردد ہے میرے خیال میں اگر صرف اعادہ قرآن کے حق میں سہولت کے لئے دوسرے قول پر عمل کر لے (یعنی اس قول پر) جو دونوں شفعہ کو معتبر کہتے ہیں تو گنجائش ہے۔ پس شفعہ تو ایک اور پڑھ لے (یعنی دو رکعت تو اور پڑھ لے) اور قرآن شریف جو پڑھا جا چکا اس کا اعادہ نہ کرے۔ [امداد الفتاوی] " اور اگر دوسری رکعت پر بقدر تشہد قعدہ کرکے کھڑا ہوا ہے اور چار رکعت پڑھ کر سلام پھیرا ہے تو چاروں رکعتیں صحیح ہوں گی اور سب تراویح میں شمار ہوں گی اور سجدہ سہو کی حاجت نہ ہو گی۔ # اور اگر تین رکعت پر قعدہ کرکے سلام پھیر دیا تو پہلا شفعہ صحیح ہو گیا اور تیسری رکعت بے کار گئی۔ اس تیسری رکعت میں جو قرآن شریف پڑھا گیا اس کا اعادہ کرنا (یعنی دوبارہ پڑھنا یقینا) ضروری ہو گا۔ [امداد الفتاوی] اہم مسئلہ رکوع میں سجدہ تلاوت کی ادائیگی :سجدہ کی آیت پڑھ کر اگر فوراً رکوع میں چلا جائے اور رکوع میں یہ نیت کر لے کہ میں سجدہ تلاوت کی طرف سے بھی یہ رکوع کرتا ہوں تب بھی وہ سجدہ تلاوت ادا ہو جائے گا اور اگر رکوع میں یہ نیت نہیں کی تو رکوع کے بعد جب سجدہ کیا جائے گا تو اسی سجدہ سے سجدہ تلاوت بھی ادا ہو جائے گا چاہے کچھ نیت کرے چاہے نہ کرے (بشرطیکہ سجدہ کی آیت پڑھنے کے بعد فوراً رکوع کیا ہو) [بہشتی زیور] حضرت تھانویؒ کے یہاں تراویح میں جب مجمع بہت زیادہ ہوتا تو اس قدر کثیر مجمع میں سجدہ تلاوت کرنے میں دقت تھی اور بہتوں کی نماز جاتے رہنے کا اندیشہ تھا (کہ کوئی سجدہ میں جائے اور کوئی رکوع میں) اس لئے اس روایت پر کبھی عمل کیا جاتا کہ آیت سجدہ کے بعد اگر فوراً رکوع کیا جائے تو سجدہ تلاوت بھی ادا ہو جاتا ہے۔ [معمولات اشرفی] :اگر نماز میں سجدہ کی آیت پڑھی اور نماز میں (کسی طریقہ سے بھی) سجدہ نہ کیا تو اب نماز کے بعد سجدہ کرنے سے ادا نہ ہو گا ہمیشہ کے لئے گناہ ہو گا اب سوائے توبہ و استغفار کے اور کوئی صورت معافی کی نہیں۔ [بہشتی زیور] ستائیسویں شب کو کلام مجید پورا کرنا کیسا ہے ایک صاحب نے دریافت کیا کہ ستائیسویں شب کو کلام اللہ ختم کرنے کی عادت کیسی ہے؟ کیا بدعت ہے؟ فرمایا التزام نہ کرے (یعنی اس کو ضروری نہ سمجھے) ہاں متبرک رات ہے اور ہر رکعت میں ایک رکوع کے حساب سے ستائیسویں شب کو ختم ہوتا ہے۔ ایک صاحب نے پوچھا کہ اس صورت میں ایک رکعت میں چھوٹا رکوع اور ایک میں بڑا ہونا لازم آتا ہے فرمایا نوافل میں یہ جائز ہے اور معلوم نہیں یہ رکوع کس نے مقرر کئے ہیں عرب میں پتہ بھی نہیں۔ [حسن العزیز] قل ہو اللہ تین مرتبہ پڑھنے کا حکم ایک صاحب نے سوال کیا کہ عام رواج اس وقت یہ ہے کہ ختم قرآن کے موقع پر سورہ