تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہزاروں ملائکہ کی صف بندی ایک روایت میں ہے کہ ایک مرتبہ حضرت جبرئیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا حضور! معاویہ بن معاویہ المزنی کا انتقال ہو گیا۔ کیا آپ اس کا نماز جنازہ پڑھنا پسند کریں گے؟ (آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے آمادگی ظاہر فرمائی) چنانچہ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے اپنا پر مارا جس سے (درمیان میں) نہ کوئی درخت باقی رہا اور نہ کوئی پردہ حائل رہا (درمیان کی ہر چیز) پامال ہو کر رہ گئی اور ان کا جنازہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے کیا گیا۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کو دیکھا اور ان پر نماز جنازہ پڑھی اور فرشتوں کی دو صفوں نے بھی ان پر نماز جنازہ ادا کی۔ ہر صف میں ستر ہزار فرشتے تھے۔ میں نے کہا اے جبرئیل! کس عمل کی بدولت منجانب اللہ ان کو یہ مرتبہ ملا؟ جبریل علیہ السلام نے جواب دیا قل ھو اللّٰہ احدسے محبت رکھنے اور اس سورۃ کو آتے جاتے‘ کھڑے بیٹھے ہرحال میں پڑھنے کی وجہ سے (ان کو یہ مرتبہ ملا ہے)۔ [کنز العمال ص ۶۰۱ جلد ۱] (ف) آپ بھی سورہ اخلاص کو حسب استطاعت معمول بنانے پر مذکورہ بالا فضائل اور ثواب حاصل کر سکتے ہیں‘ سورہ اخلاص یہ ہے۔ بْسْمْ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ٭ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ٭ اَللّٰہُ الصَّمَدُ٭ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ٭} آسان ایصال ثواب ایصال ثواب برحق ہے اور یہ زندہ اور مردہ دونوں کو ہو سکتا ہے (شامی) اس لئے اپنی اولاد اور ماں باپ کو ان کی زندگی میں اور ان کے انتقال کے بعد دونوں صورتوں میں ہو سکتا ہے اور ایصال ثواب کے لئے کوئی خاص دن‘ تاریخ‘ مہینہ اور کوئی خاص نیک عمل شرعاً مقرر نہیں ہے۔ چنانچہ قرآن کریم پڑھ کر یا صدقہ کرکے نفل نماز پڑھ کر یا جس وقت جو نیک کام ہو جائے اس کا ثواب پہنچانا جائز ہے۔ اسی طرح ذکر کرکے‘ تسبیحات پڑھ کر‘ حج کرکے یا عمرہ کرکے یا کوئی دینی کتاب خود لکھ کر یا چھپوا کر یا مسلمانوں میں تقسیم کرکے یا وعظ و نصیحت کرکے اس کا ثواب پہنچانا بھی درست ہے۔ لہٰذا اپنی جانب سے کسی خاص دن تاریخ کو یا کسی خاص طریقہ کو یا کسی خاص عمل کو ایصال ثواب کے لئے زیادہ باعث فضیلت سمجھنا یا سنت سمجھنا یا لوگوں کی لعنت و ملامت سے بچنے کی غرض سے کرنا درست نہیں۔ ایسی باتوں سے بچنا چاہئے اور ایصال ثواب میں شریعت کی دی ہوئی آسانی اور آزادی کو برقرار رکھنا چاہئے اور جہاں تک ہو سکے ایصال ثواب نہایت اخلاص کے ساتھ کرنا چاہئے۔ نام و نمود سے اور رواجی طریقوں سے بچنا چاہئے۔ دس قرآن کریم کا ثواب اوپر جو مختصر اعمال اور سورتوں کے فضائل لکھے گئے ہیں‘ اگر روزانہ ان سب کو پڑھ کر ان کا ثواب اپنے مرحومین کو پہنچا دیا کریں تو مختصر وقت میں کم از کم دس قرآن کریم اور ایک ہزار آیات کا ثواب اور دیگر اعمال کا بے حد اجر و ثواب ملے گا اور جس کو بھی یہ ثواب بخشا جائے گا اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ ہو گا اور ایصال