تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
صلوٰۃ التسبیح میں اگر کسی موقع کی تسبیح بھول جائے تو دوسرے رکن میں پڑھے لیکن رکوع میں اگر تسبیح رہ گئی ہے تو قومہ میں نہ پڑھے بلکہ پہلے سجدے میں پڑھے ‘ اسی طرح سجدہ کی فوت شدہ تسبیح جلسہ (دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے) میں نہیں بلکہ دوسرے سجدہ میں پڑھے کیونکہ قومہ (رکوع کے بعد) اور جلسہ مختصر رکن ہیں‘ ان میں پڑھے گا تو طوالت ہو جائے گی جو ان کی وضع کے خلاف ہے۔ [فتاویٰ رحیمیہ ص ۲۴۲ جلد اول] ----- وظائف پندرہ منٹ میں ۱۰ قرآن کریم کا ثواب قرآن کریم بڑی مبارک کتاب ہے۔ اس کو دیکھنا عبادت ہے۔ اس کی تلاوت بڑے اجر و ثواب کا باعث ہے اور اس کو سمجھنا اور اس کے احکام پر عمل کرنا اس کا اصل مقصد ہے اس لئے عمل اور تلاوت دونوں باتوں کا اہتمام کرنا چاہئے اور عمل کے ساتھ روزانہ ہر مسلمان کو کچھ نہ کچھ قرآن کریم کی تلاوت کرنی چاہئے۔ ایک سال میں کم از کم ایک قرآن کریم ختم کرنا اس کا حق ہے۔ اور نیز احادیث طیبہ میں قرآن کریم کی بعض چھوٹی سورتوں کے بڑے فضائل آئے ہیں اس لئے اگر مسلمان روزانہ یہ سورتیں بھی پڑھ لیا کریں تو مختصر وقت میں مختصر تلاوت ہو جایا کرے اور حق تعالیٰ کے فضل سے ثواب عظیم بھی ملتا رہے۔ سورئہ فاتحہ حدیث شریف میں سورہ فاتحہ کو دو تہائی قرآن کریم کے برابر فرمایا گیا ہے۔ [کنز العمال ص ۵۵۶) اس لحاظ سے اس (سورۃ فاتحہ) کو تین مرتبہ پڑھنے کا ثواب دو قرآن کریم پڑھنے کے برابر ہے۔ بْسْمْ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ٭ {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبّْ الْعٰلَمِیْنَ٭ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ٭ مٰلِکِ یَوْمْ الدِّیْنِ٭ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ٭ اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ٭ صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھْمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ٭} آیۃ الکرسی حدیث پاک میں اس کو چوتھائی قرآن کریم کے برابر فرمایا گیا ہے۔ [کنز العمال ص ۵۶۲ ج ا) اس لحاظ سے چار مرتبہ آیت الکرسی پڑھنے کا ثواب ایک قرآن کریم پڑھنے کے برابر ہے۔