تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
و کرم سے ان کو آتش جہنم سے آزاد فرماتے ہیں۔ اس مبارک مہینہ میں خدائے پاک کی رحمت ومغفرت کا اندازہ ہی نہیں ہو سکتا‘ ہر طرف رحمت و کرم کی بارش برستی ہے اور افطار کے وقت خصوصی رحمت بندوں کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔ افطار کے وقت دس لاکھ آدمیوں کی بخشش چنانچہ ایک روایت ہے کہ خدائے ذوالجلال روزانہ افطار کے وقت ایسے دس لاکھ آدمیوں کی گردنیں جہنم سے آزاد فرماتے ہیں جو جہنم کے مستحق ہوچکے ہوں۔ مگر ایسے مبارک ایام میں ایک بدنصیب شخص ایسا بھی ہے جس کی مغفرت نہیں کی جاتی اور وہ اللہ پاک کی رحمت سے محروم رہ جاتا ہے یہ وہ شخص ہے جس نے شراب سے روزہ افطار کیا ہو۔ حرام سے افطار کرنے کی یہ نحوست ہے کہ ایسے کریم کی نظر کرم سے محروم ہو گیا‘ اور یہ یقین کر لیجئے! جس شخص کی رمضان المبارک میں بھی بخشش نہ ہوئی‘ اس سے زیادہ بدبخت اور محروم القسمت کوئی نہ ہو گا ایسا شخص واقعی بدبخت ہے اس کو محروم ہی رہنا چاہئے اس لیے روزہ افطار کرنے میں کھانے پینے کی ہر وہ چیز جو حرام اور ناجائز طریقہ سے حاصل ہو وہ بھی حرام ہے اس سے بھی مکمل پرہیز کیجئے۔ اور موجودہ دور میں لوگ سود اور شراب کو توکچھ نہ کچھ حرام سمجھتے بھی ہیں مگر بہت سے افعال و اقوال کو حرام ہی نہیں سمجھتے اور بلاخوف و خطر ان میں مصروف رہتے ہیں اور احساس تک بھی نہیں ہوتا کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور حد تو یہ ہے کہ روزہ میں بھی بدستور مبتلا رہتے ہیں۔ ان گناہوں سے پرہیز کریں مثلاً جھوٹ بولنا‘ غیب کرنا‘ غرور و تکبر کرنا‘ کسی مسلمان سے ناحق بغض و حسد اور کینہ رکھنا‘ ریا کاری اور دکھاواکرنا‘ بے جاکسی کو ایذا اور تکلیف پہنچانا خواہ کسی طریقہ سے ہو‘ ظلم کرنا‘ جوا کھیلنا‘ تہمت اور بہتان لگانا‘ نامحرم عورتوں یا ان کی تصاویر دیکھنا‘ گانا خود گانا یا ریڈیو وغیرہ پر سننا اور ٹیلی ویژن دیکھنا‘ روزہ میں ان سے بچنا از حد ضروری ہے۔ اور یہ باتیں تو رمضان وغیر رمضان ہر حال میں حرام ہیں۔ جان بوجھ کر کوئی گناہ مت کیجئے اور حتی الامکان گناہوں سے بچنے کی کوشش کیجئے اس کے باوجود اگر کوئی گناہ ہو جائے فوراً ندامت قلب کے ساتھ خوب گڑ گڑا کر اللہ پاک سے توبہ کر لیجئے اور دوبارہ پاک و صاف ہو جایئے جب خطا ہو توبہ کر لیجئے اور توبہ کرنے کی عادت بنا لیجئے اور تمام کوشش خرچ کرکے کسی طرح اپنے آپ کو ان کی رحمت واسعہ کا مستحق بنا ہی لیجئے اور باامید رہئے! ناامیدی کی کوئی گنجائش نہیں اللہ پاک کی رحمت جملہ بنی آدم کے گناہوں سے بھی بڑھ کر ہے‘ اللہ تعالیٰ جل شانہ جملہ معاصی سے بچائے اور اپنی رحمت واسعہ تامہ سے ہم سب کو مالا مال فرمائے آمین۔ افطار کے متعلق بعض کوتاہیاں آخر میں افطار کرنے اور کرانے کے متعلق بعض ان کوتاہیوں کا بھی ذکر کرنا بھی ضروری ہے جس میں آج کل عام مسلمان مبتلا رہتے ہیں اور بعض مرتبہ علماء صلحاء بھی کسی وجہ سے مرعوب ہو کر یا اپنی طرف سے کچھ تاویل کرکے مبتلا ہو جاتے ہیں اور آخرت کے ثواب عظیم سے محروم ہوجاتے ہیں ہرکوتاہی خوب توجہ سے پڑھیں