تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لاَ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج الْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَیْمِنُ الْعَزْیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبّْرُط سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرْکُوْنَ ٭ ھُوَ اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارْیُٔ الْمُصَوّْرُ لَــہُ الْاَسْمَائُ الْحُسْنٰی یُسَبّْحُ لَــہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضْ وَھُوَ الْعَزْیْزُ الْحَکِیْمُ٭} ایک منٹ میں دو ارب اسی کروڑ کا ثواب حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا جو شخص دس مرتبہ یہ کلمات کہے تو اللہ تعالیٰ اس کو چار کروڑ نیکیوں کا ثواب عنایت فرماتے ہیں اور رمضان المبارک میں ہر نیکی کا ثواب ستر گنا زیادہ ملتا ہے۔ وہ کلمات یہ ہیں ((اَشْہَدُ اَن لاَّ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ اِلٰھًا وَّاحِدً اَحَدًا صَمَدًا لَمْ یَتَّخِذْ صَاحِبَۃً وَّلاَ وَلَدًا وَّلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدًا)) [ترمذی ص ۱۸۹ ج۱] ایک لاکھ چوبیس ہزار نیکیاں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جو شخص سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ (ایک بار) کہے تو اس کے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ [کنزالعمال ص ۲۲۶ ج ۲] (ف) ہر نماز کے بعد دس مرتبہ یا ۳۳ مرتبہ پڑھ لیا کریں اور کیا ہی اچھا ہو کہ سو مرتبہ صبح اور سو مرتبہ شام پڑھ لیا کریں اور اس کے ساتھ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ بھی ملا لیا کریں۔ بے شمار گناہوں کی معافی درج ذیل استغفار کے بارے میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص (رات کے سونے کے لئے) اپنے بستر پر آئے اور تین مرتبہ یہ کلمات کہے : ((اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ)) اللہ تعالیٰ اس کے (سارے صغیرہ) گناہ معاف فرما دیں گے اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں یا مقام عالج کی ریت کے ذرات کے مساوی ہوں یا درخت کے پتوں کے برابر ہوں یا دنیا کے دن و رات کے برابر ہوں۔ [ترمذی]