تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بْسْمْ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ٭ {قُلْ یٰٓــــاَیـُّـــھَا الْکٰفِرُوْنَ٭ لاَ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ٭ وَلاَ اَنْتُمْ عٰبْدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ٭ وَلاَ اَنَا عَابْدٌ مَّا عَبَدْتُّمْ٭ وَلاَ اَنْتُمْ عٰبْدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ٭ لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَلِیَ دِیْنِ٭} سورۃ النصر حدیث شریف میں اس کو بھی چوتھائی قرآن کریم کے برابر فرمایا ہے۔ [ترمذی] اس طرح چار مرتبہ اس سورت کو پڑھنے کا ثواب ایک قرآن کریم کے برابر ہے۔ بْسْمْ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ٭ {اِذَا جَآئَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ٭ وَرَأَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ اَفْوَاجًا٭ فَسَبّْحْ بْحَمْدِ رَبّْکَ وَاسْتَغْفِرْہُط اِنَّہٗ کَانَ تَوَّابًا٭} سورۃ اخلاص کے فضائل احادیث طیبہ میں تہائی قرآن کریم کے برابر فرمایا اور بعض احادیث میں تین بار پڑھنے کو پورے ایک قرآن کریم کے برابر قرار دیا ہے۔ [بخاری و کنزالعمال ص ۵۸۵ ج ۱] اس طرح چھ مرتبہ اس کو پڑھنے سے دو قرآن کریم کا ثواب ملے گا۔ جنت میں ایک محل رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جو شخص دس (۱۰) مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے واسطے جنت میں ایک گھر بنا دیتے ہیں۔ [کنز ص ۵۸۵ ج ۱] چار قرآن کریم کا ثواب رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔ جس شخص نے فجر کی نماز کے بعد بارہ مرتبہ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ پڑھا (تو یہ ثواب میں ایسا ہے) جیسے اس نے چار مرتبہ قرآن کریم پڑھا اور اس دن روئے زمین پر رہنے والوں میں وہ سب سے افضل شخص ہو گا۔ بشرطیکہ گناہوں سے بچے۔ [کنز ج ۱ ص ۵۵۹] پچاس سال کے گناہ معاف فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے:۔ جو شخص پچاس مرتبہ قل ھو اللّٰہ احد پڑھے‘ اللہ تعالیٰ اس کے پچاس سال کے گناہ (صغیرہ) معاف فرما دیں گے۔ [کنز العمال ص ۵۸۵۔ ج۱] دوزخ سے نجات کی تحریر رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جو شخص نماز میں یا نماز کے علاوہ سو (۱۰۰) مرتبہ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے واسطے دوزخ سے ایک برأت تحریر کر دیں گے۔ [کنزالعمال حوالہ مذکورہ] دو سو سال کے گناہوں کی معافی حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔ جو شخص دو سو مرتبہ قل ھو اللّٰہ احد پڑھے‘ اللہ تعالیٰ اس کے دو سو سال کے گناہ (صغیرہ) معاف کر دیں گے۔ [کنز العمال ص ۵۸۶ ج ۱]