تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
صاحب احیاء نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے جس شخص نے نماز میں کھڑے ہو کر کلام پاک پڑھا اس کو ہر حرف پر سو نیکیاں ملیں گی اور جس شخص نے نماز (نفل) میں بلا عذر بیٹھ کر پڑھا اس کے لیے پچاس نیکیاں اور جس نے بغیر نماز کے وضو کے ساتھ پڑھا اس کے لیے پچیس نیکیاں اور جس نے بلا وضو پڑھا اس کے لیے دس نیکیاں اور جو شخص پڑھے نہیں بلکہ پڑھنے والے کی طرف کان لگا کر سنے اس کے لیے بھی ہر حرف کے بدلے ایک نیکی لکھی جاتی ہے۔ :بعض علماء کا فتویٰ ہے کہ قرآن پاک کا سننا پڑھنے سے زیادہ افضل ہے اس لیے کہ قرآن پاک کا پڑھنا نفل ہے اور سننا فرض ہے اور فرض کادرجہ نفل سے بڑھا ہوا ہوتا ہے۔ :بغیر وضو قرآن شریف کو ہاتھ لگانا جائز نہیں مگر تلاوت بغیر ہاتھ لگائے کر سکتا ہے۔ :قرآن کا پڑھنا نماز کے اندر فرض ہے اور جس قدر بھی طویل (لمبی) قرأت کی جائے گی وہ سب فرض سے ملحق (مل کر) ہو کر اس پر فرض کی ادائیگی کا ثواب ملے گا اس لیے نماز میں قرأت کرنے اور سننے والوں دونوں کو برابر ہر حرف پر سو سو نیکیاں ملیں گی۔ تراویح میں قرآن پڑھنا اور سننا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تراویح کے اندر قرآن پاک کا پڑھنا اور اس کا سننا کس قدر ثواب عظیم اور فضیلت رکھتا ہے۔ قرآن پاک کا پڑھنا اور سننا جس طرح بہت بڑے اجر و ثواب کا کام ہے‘ اسی طرح قرآن پاک کی تعلیم دینا اور اس کو سکھلانا بھی بہت بڑا کار ثواب اور فضیلت کا باعث ہے۔ حاکم نے بریدہ رضی اللہ عنہ سے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد نقل کیا ہے کہ جو شخص قرآن شریف پڑھے اور اس پر عمل کرے اس کو ایک تاج پہنایا جائے گا جو نور سے بنا ہوا ہو گا اور اس کے والدین کو ایسے دو جوڑے پہنائے جائیں گے کہ تمام دنیا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ وہ عرض کریں گے یا اللہ! یہ جوڑے کس صلہ میں ہیں؟ تو ارشاد ہو گا کہ تمہارے بچہ کے قرآن شریف پڑھنے کے عوض ہیں۔ [ازفضائل] جمع الفوائد میں طبرانی سے منقول ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ جو شخص اپنے بیٹے کو ناظرہ قرآن شریف سکھلائے اس کے سب اگلے اور پچھلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ اور جو شخص حفظ کرائے اس کو قیامت میں چودھویں رات کے چاند کے مشابہ اٹھایا جائے گا اور اس کے بیٹے سے کہا جائے گا کہ پڑھنا شروع کر۔ جب بیٹا ایک آیت پڑھے گا‘ باپ کا ایک درجہ بلند کیا جائے گا حتیٰ کہ اسی طرح تمام قرآن شریف پورا ہو گا۔ [از فضائل] حافظ قرآن کے والدین کے لیے تاج حضرت معاذ جہنی رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ جو شخص قرآن شریف پڑھے اور اس پر عمل کرے اس کے والدین کو قیامت کے دن ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی آفتاب کی روشنی سے بھی زیادہ ہو گی‘ اگر وہ آفتاب تمہارے گھروں میں ہوتا پس کیا گمان ہے تمہارا اس شخص کے متعلق جو خود عامل