ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
|
دریافت فرمایا کہ یہ معلوم ہو جانے پر تم کو ہی ان سے انس کا تعلق پیدا ہو گیا یا مولوی صاحب کو بھی ہو گیا تھا ۔ عرض کیا میں تو اپنے قلبت میں انس پاتا تھا ان کی خبر نہیں کہ ان کو بھی مجھ سے ہوا تھا یا نہیں ۔ دریافت فرمایا کہ جب یہ محض احتمالی بات تھی کہ شاید ان کو نہ ہوا ہو تو ایسا برتاؤ کہ جس سے اس کے یقینی ہونے کا درجہ معلوم ہوتا تھا کیوں کیا گیا میں دیکھتا تھا کہ تم چمٹتے تھے اور وہ تنگ ہوتے تھے حتی کہ جانے کے وقت بھی انہوں نے تمہاری طرف التفات نہیں کیا اٹھ کر چل دیے تمہاری طرف دیکھا تک نہیں اس وقت بھی تم ہی مجلس سے اٹھ کر ان کے پیچھے بھاگے ۔ اور یہ تعارف جو آپ نے ان سے حاصل کیا کہ ان کی پیدائش کی جگہ معلوم کی کیا جس قدر یہاں پر آنے والے لوگ ہیں سب سے معلوم کرتے ہو کہ تمہاری کہاں کی پیدائش ہے ۔ عرض کیا نہیں فرمایا تو ان سے اس کی خصوصیت کیوں ہوئی ۔ عرض کیا کہ میں اپنے دل میں ان کی محبت پاتا تھا ۔ فرمایا جی ہاں ماشاءاللہ آپ کے واردات بھی بہت زبر دست ہیں آپ کو القاء اور الہام بھی ہوتا ہے ۔ فرمایا کہ اتنا زمانہ تم کو یہاں پر رہتے ہوئے ہو گیا لیکن رہے مہمل ہی عبث اور فضول حرکات سے ابھی تک تم کو چھٹکارا نہیں ۔ ایسا شخص کہ جس کو اپنی اصلاح کی فکر نہ ہو اگر ساری عمر اور عمر بھی وہ جو عمر نوح لے کر آیا ہو اصلاح نہیں ہو سکتی ۔ اب دیکھ لیجئے ان بے ہودہ حرکات پر تغیر نہ ہو تو اور کیا ہو آخر کہاں تک صبر سے کام لوں اور صبر سے کام لے بھی سکتا ہوں مگر یہ کوڑ مغز تو خراب اور برباد ہوں گے آخر اس کا منشا کیا تھا جو اس قدرکنج وکاؤ کر کے بعید از بعید تعلق کی وجہ تلاش کر کے تعارف اور ملاقات کی گئی ۔ عرض کیا کہ غلطی ہوئی ۔ فرمایا مکار مجلس میں تو تسبیح لے کر گردن جھکا کر بیٹھتا ہے اور قلب میں یہ خباثت بھری ہے ـ جاہل بد فہم بد عقل خبر دار جو آج کے بعد سے مجلس میں آ کر بیٹھا ۔ چل دور ہو یہاں سے ورنہ طبیعت میں اور زیادہ تغیر بڑھے گا ۔ آج سے خانقاہ میں قدم نہ رکھیو اور اپنے مصلح کو خط لکھ کہ یہ حرکت مجھ سے ہوئی اور فلاں شخص کو تکلیف پہنچی تاکہ وہ کوئی تدبیر تیری اصلاح کی سوچیں ۔ اور ایک خط ان مولوی صاحب کو لکھ کر تم سے تعلق پیدا کرنے کی وجہ سے یہ نتیجہ نکلا نہ میں عمر بھر تم سے ملوں گا اور نہ تم مجھ سے ملنا ۔ پھر فرمایا کہ میں کسی کے پہلے تعلقات کو بدلنا نہیں چاہتا مگر میری وجہ سے جو تعلقات ہوں وہ میری اجازت سے ہونا چاہئیں اور خیر اب آنے کی ممانعت میں تخفیف کرتا ہوں جب یہ مولوی