انتساب
میں اس ناچیز سعی کو
والدہ محترمہ
کی طرف منسوب کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں جن کی سعی پیہم و جہد مسلسل کا میرے تعلیمی سفر میں بڑا دخل ہے ، اللہ تعالیٰ موصوفہ کی عمر میں برکت عطافرمائے ۔آمین
اور والد محترم
کی طرف جنہوں نے بے سروسامانی اور ناساز گار حالات میں بھی میرے لیے بڑی کدوکاوش کی ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت فرمائے، اور جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین ۔
اور مادر علمی دارالعلوم کاکوسی
کے نام جس کے دامن تربیت میں اکتساب فیض کیا ، اور طالب علمانہ زندگی کا بڑا حصہ گزرا ۔
اور مادر علمی دارالعلوم دیوبند
کے نام ، جس کی عرفان انگیز فضائیں لاکھوں کروڑوں محدیثین عظام اور فقہائے کرام اور عارفین کاملین کی آماجگاہ بنی ۔
اور تمام اساتذہ ٔ کرام
کے نام جن کی شفقت و رافت اور محبت پدری نے میرے علمی سفر کو بہت سہل ، آسان اور نفع بخش بنایا ۔ اللہ تعالیٰ تمام کو شایان شان جزا عطا فرمائے اور جو اللہ کو پیارے ہوگئے انہیں غریق رحمت فرمائے۔ آمین
طالب دعا : حفظ الرحمٰن ابن عباس پالن پوری
خادم تفسیر و حدیث و مکاتب قرآنیہ ، ممبئی