تحفہ رمضان - فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
& مغفرت و رحمت خداوندی کے حصول میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ اس ماہ مبارک میں مولا کریم اپنے بندوں کی مسابقت دیکھنا چاہتے ہیں اور ان اس کا حکم فرماتے ہیں: {وَسَارْعُوْآ اِلٰی مَغْفِرَۃٍ مِّنْ رَّبّْکُمْ وَجَنَّۃٍ عَرْضُھَا السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْنَ} ' بازار اور گھریلو کاموں سے جس قدر جلدی ہو سکے فراغت حاصل کرکے زیادہ سے زیادہ اوقات مسجد کے لیے فارغ کر لینے چاہئیں دس دن کے اعتکاف کے علاوہ جتنا وقت بھی مل سکے مسجد میں گزاریں۔ ( ماہ مبارک اگر اہل اللہ کی صحبت اور خدمت میں گزارنے کا اہتمام کر لیا جائے جیسے کہ ہمارے اکابر کا معمول تھا تو امید ہے کہ اوپر والے سب نمبروں پر عمل کرنے کا راستہ نکل آئے گا اور سب پر عمل آسان ہو جائے گا۔ ) اپنے ملازمین کے لیے کام میں سہولت کرنا بھی مطلوب ہے۔ * اپنے پڑوسیوں نیز غرباء و مساکین کی خدمت اور دلداری بھی اس ماہ مبارک کا خصوصی عمل ہے۔ حدیث پاک میں وارد ہے کہ ماہ مبارک میں حضور پاک صلی اللہ علیہ و سلم کا جود و سخا بہت بڑھ جاتا تھا۔ آپ چلتی ہو اسے بھی زیادہ سخی ہو جاتے تھے۔ افطاری میں غریبوں کو شریک کیجئے اور مالی تعاون بھی کیجئے تاکہ وہ اطمینان سے رمضان المبارک گزار سکیں اور آپ ان کی دعاؤں کے مستحق بنیں اس ماہ مبارک میں جیسے جودوسخائے خداوندی اور اس کی رحمت اپنے بندوں پر بارش کی طرح برستی ہے اسی طرح اہل اللہ کے قلوب میں دعوت الی اللہ اور شفقت علی الخلق کے جذبات موجزن ہوتے ہیں شوق الی اللہ اور خوف خدا کے ملے جلے خیالات کا ان کے سینوں میں تلاطم ہوتا ہے۔ سنت نبویہ کی اتباع میں ان کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ خدا سے کٹی ہوئی مخلوق کا رشتہ عبودیت دوبارہ جوڑ دیا جائے۔ فساق و فجار اور سرکشوں کو اپنے مولیٰ کریم کے دربار کی حاضر دوبارہ نصیب ہو جائے۔ شیطان کے چنگل سے نکل کر یہ اللہ کے فرمانبردار بندے بن جائیں۔ + اسلام کی سر بلندی‘ علماء و مدارس دینیہ کی حفاظت‘ مظلوم مسلمانوں کی حمایت و نصرت کی خوب خوب دعائیں کی جائیں رمضان المبارک کے فضائل اور اس کے حقوق و اعمال کی طرف متوجہ کرنے کے لیے ہمیشہ اولیاء کرام اور مشائخ عظام نے اپنے نورانی مواعظ سے لوگوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم حضرات صحابہ کرام‘ اولیائے کرام سے لے کر مشائخ عظام‘ علماء تک سب حضرات کے خصوصی مواعظ رمضان المبارک کے بارے میں منقول چلے آتے ہیں۔ قریبی زمانے میں ہمارے اکابر میں سے حکیم الامت حضرت تھانوی قدس سرہ کے مواعظ و ملفوظات کے ذریعہ مخلوق خدا کو جو فائدہ پہنچا ہے وہ محتاج بیان نہیں۔ ----