اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
یہ رسالہ اپنے موضوع کے اعتبار سے ان شاء اللہ کافی ووافی ہوگا۔ اللہ پاک زائد سے زائد امتِ مسلمہ کو مستفید ہونے کی توفیق نصیب فرمائے۔ العبد محمد زید غفرلہ جامعہ عربیہ ہتورا باندہ ۲۷ محرم الحرام ۱۴۱۵ ھباب نمبر ۱ عملیات وتعویذات شریعت کی روشنی میں امراض وپریشانیاں دور کرنے کے تین طریقے : امراض وپریشانیاں دور ہونے کی کل تین تدبیریں ہیں: دوا، دعا، تعویذ۔ پہلی دو تو ضرور کرواور تیسری کبھی کبھی بعض امراض میں کرلو تو مضائقہ نہیں۔ یہ نہ کرو کہ دوا اور تعویذپر اکتفا کرلو اور دعا کو بالکل چھوڑ دو۔1 جس طرح بیماری کا علاج دوا دارُو سے ہوتا ہے اسی طرح بعض موقع پر جھاڑ پھونک سے بھی فائدہ ہوجاتا ہے۔2 الغرض اصل کام تو یہ ہے کہ صبر واستقلال کے ساتھ دوا اور دعا کرو اور کبھی کبھی جھاڑ پھونک اور تعویذ گنڈے جو حدودِ شریعت کے اندر ہوں کرلو کوئی مضائقہ نہیں۔3 تعویذ گنڈوں کے بارے میں ’’التقی في أحکام الرقی‘‘ ایک رسالہ لکھ دیا ہے بقدرِ ضرورت اس میں اس کے احکام ہیں اس کو ضرور دیکھ لو (رسالے کا پورا خلاصہ اس رسالے میں شامل ہے4۔)عملیات وتعویذات کی شرعی حیثیت عملیات وتعویذات اگر صحیح اور جائز ہوں تب بھی (ان کی حیثیت) دنیاوی اسباب اور طبّی (یعنی علاج ومعالجہ کی) تدبیر کی طرح ہے۔5 طبّی دواؤں کی طرح یہ بھی (ایک دوا اور علاج ) ہے۔ مؤثرِ حقیقی نہیں، نہ اس پر اثر مرتب ہونے کا اللہ ورسول کی طرف سے حتمی وعدہ ہوا ہے، اور نہ اللہ کے نام اور کلام کا یہ اصلی اثر ہے۔6 (حاصل یہ کہ) جھاڑ پھونک (عملیات وتعویذات) دوسرے جائز کاموں کی طرح (ایک جائز کام) ہے اگر اس میں کوئی مفسدہ شامل ہوجائے یا جواز کی شرط نہ پائی جائے تو ناجائز اور معصیت ہے۔1