اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے)۔حفاظت کے لیے اہم عملیات عامل کی حفاظت کے لیے حصار : عامل کو چاہیے کہ عمل کرنے سے پہلے وضو کرکے تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھے اور اپنے تمام جسم پر دم کرے۔ پھر چاقو لے کر ایک خط اپنے سامنے داہنی جانب سے شروع کرے اور شروع کرتے وقت ایک سانس میں سورۂ {إنَّآ اَنْزَلْنَاہُ} پوری سورت پڑھے۔ پھر اپنے داہنی طرف خط کھینچے اور سورۂ {قُلْ ٰٓیاَ یُّھَا الْکٰفِرُوْنَ} پوری سورت پڑھے۔ پھر بائیں جانب خط کھینچے اور {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} پوری سورت ایک سانس میں پڑھے۔ پھر اپنے پیچھے ایک خط کھینچے اور {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس} پوری سورت ایک سانس میں پڑھے۔ہرطرح کی آفتوں سے مکان کی حفاظت کے لیے : بعض صالحین سے سنا گیا ہے کہ اگر سوتے وقت آیۃ الکرسی پڑھ کر جس سمت کی طرف دم کردے گا جتنی دور تک نیت کرے گا ان شاء اللہ وہاں تک ہر آفت سے حفاظت رہے گی۔1جنات وشیاطین سے حفاظت کے لیے : سوتے وقت {قُلْ ہُوَ اللّٰہُ} پوری سورت دو سو بار پڑھے۔ جنات وشیاطین سے حفاظت رہے گی۔آسیب کے لیے مفید عملیات جن کے شر سے حفاظت کے لیے : یہ نقش سورۂ مزمل کا ہے، جو اس کو اپنے پاس رکھے گا جِنّ کے شر سے محفوظ رہے گا۔ وہ نقش یہ ہے: ۳۲۵۶۴ ۳۲۵۵۹ ۳۲۵۶۶ ۳۲۵۶۵ ۳۲۵۶۳