اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اسی طرح پڑھ کر اکیس گرہیں باندھ کر گلے میں ڈالے۔ہر قسم کی بیماری کے لیے {لَا یَسْتَوِيْ} آخرتک تین بار، سورۂ مزمل ایک بار، سورۂ فاتحہ ایک بار، اور سورۂ {قُلْ ٰٓیاَ یُّھَا الْکٰفِرُوْنَ} ایک بار۔ ہر بیماری کے واسطے مجرب ہے۔ پڑھ کر دم کرے۔ یا پانی وغیرہ میں دم کرکے پلائے۔ برائے علم: سنت اور وتر کے درمیان سو بار یا پچیس بار {سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ رَّحِیْمٍ}(یس: ۵۸)، یا چھتیس بار درود شریف پڑھے۔1برائے حافظہ : استغفار کی کثرت بہت مفید ہے۔ کذا افادہ مولانا محمد یعقوب صاحب ؒ۔برائے قوتِ حافظہ : آیت: {رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْoلا وَیَسِّرْلِیْ اَمْرِیْoلا وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْoلا یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ }۔ (طہ: ۲۵۔ ۲۸) صبح کے وقت اکیس مرتبہ پڑھے۔ زنا کی رغبت دور کرنے کے واسطے: چوراہے کے سنگریزے لے کر پاک پانی سے دھو کر مسجد سے باہر باوضو ہر ایک پر سورۂ اِنَّا اَعْطَیْنٰکَ (پوری سورت) اور’’ الٰہی بحق سورۂ کوثر از زنا منحرف شود‘‘پڑھ کر اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھ کر رغبت رکھنے والے کی چارپائی کے نیچے یا چولہے میں دفن کردے۔جس شخص کے لیے قتل کا حکم دے دیا گیا ہو : {اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَیَکْشِفُ السُّوْٓئَ وَیَجْعَلُکُمْ خُلَفَآئَ الْاَرْضط}۔ (نمل: ۶۲) ایک رات میں چار ہزار مرتبہ پڑھ کر نیز ایک کاغذ پر لکھ کر حاکم کے سامنے جائے ان شاء اللہ خلاصی ہوگی۔ قیدی کی خلاصی کے لیے: {رَبَّنَا اکْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ} (دخان:۱۲) سوا لاکھ مرتبہ بعد عصر یا بعد مغرب پڑھے۔ موٹھ وغیرہ کے واسطے: {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} پوری سورت پڑھ کر ایک خط اپنے سامنے کھینچ کر اس پر قدم رکھ کر سورۂ مزمل پڑھ کر موٹھ پر دم کرے۔برائے دشمنی : دونوں کے بال اور سات بنولے لے کر ہر ایک پر سورۂ زلزال ایک بار دونوں فریق اور ان کے ماں باپ کے نام لے کر پڑھ کر آگ میں ڈال دے۔ (ناجائز موقع پر کرنے سے خود عمل کرنے اور کروانے والے کے لیے وبال