اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
مِّنْ فَوْقِہٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ سَحَابٌط ظُلُمٰتٌم بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍط اِذَآ اَخْرَجَ یَدَہٗ لَمْ یَکَدْ یَرَاھَاط وَمَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللّٰہُ لَہٗ نُوْرًا فَمَا لَہٗ مِنْ نُّوْرٍ}۔ (نور: ۴۰) اور ایک لونگ کو ہر روز کھائے حیض کے غسل ہونے سے اور ان دنوں میں اس کا شوہر اس سے صحبت کرتا رہے اور شرط یہ ہے کہ لونگ رات کو کھائے اور اس پر پانی نہ پیے۔برائے افزایشِ شیرِ زن : اگر کسی عورت کے دودھ کی کمی ہو تو آیاتِ ذیل کو ایک بار پڑھ کر نمک پر دم کرکے کھانے میں ڈال کر عورت کھاوے، اس کھانے میں سے اور سب بھی کھاویں تو کچھ حرج نہیں ہے۔ آیات یہ ہیں: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم {وَالْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْ لَادَھُنَّ حَوْلَیْنِ کَامِلَیْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ یُّتِمَّ الرَّضَاعَۃَط (بقرۃ: ۲۳۳) وَاِنْ یَّکَادُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَکَ بِاَبْصَارِھِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَیَقُوْلُوْنَ اِنَّہٗ لَمَجْنُوْنٌo وَمَا ھُوَ اِلَّا ذِکْر’‘ لِّلْعٰلَمِیْنَo (قلم: ۵۱، ۵۲) وَاِنَّ لَکُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَۃً ط نُسْقِیْکُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِہٖ مِنْ م بَیْنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَائِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ}۔ (نحل: ۶۶)برائے افزایشِ شیرِ جانوراں : اگر کوئی گائے بھینس وغیرہ دودھ نہ دیتی ہو تو ایک آٹے کے پیڑے پر آیاتِ ذیل پڑھ کر اس جانور کو کھلادیں: {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم} {وَاِنَّ لَکُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَۃًط نُسْقِیْکُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِہٖ مِنْم بَیْنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ، (نحل: ۶۶) وَاِنْ یَّکَادُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَکَ بِاَبْصَارِھِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّہٗ لَمَجْنُوْنٌo وَمَا ھُوَ اِلَّا ذِکْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَo (قلم: ۵۱، ۵۲) اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللّٰہِ یَبْغُوْنَ وَلَہٗٓ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّکَرْھًاوَّاِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَo (آل عمران: ۸۳) سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ھٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ}۔ (زخرف: ۱۳)برائے تھنیلا : بعض اوقات عورتوں کے پستان میں بوجہ زیادتیِ دودھ وغیرہ درد اور دکھن ہوتی ہے تو اس دعا کو چھنی ہوئی راکھ پر یا مٹی پر سات بار اس طرح پڑھیں کہ ہر بار پڑھ کر اس را کھ یا مٹی میں تھوک دیں، پھر پانی سے اس کو پتلا کرکے درد کی جگہ لیپ کریں۔ اگر پھوڑے پھنسی وغیرہ پر لگایا جاوے تب بھی مفید ہے: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم، بِسْمِ اللّٰہِ تُرْبَۃُ أَرْضِنَا بِرِیْقَۃِ بَعْضِنَا لِیُشْفٰی سَقِیْمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا۔ ذیل میں کچھ تعویذ گنڈے اور نقل کیے جاتے ہیں جو دیگر حضرات سے پہنچے ہیں۔برائے آسیب زدہ :