اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وَّشِفَاء ط (فصلت: ۴۴) یَخْرُجُ مِنْ م بُطُوْنِہَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُہٗ فِیْہِ شِفَآئٌ لِّلنَّاسِ} (نحل: ۶۹)۔محتاج اور غریب ہونا : بعد نمازِ عشا کے آگے پیچھے گیار ہ گیارہ بار درود شریف اور بیچ میں گیارہ تسبیح ’’یَا مُعِزُّ‘‘ کی پڑھ کر دعا کیا کرے، اور چاہے یہ وظیفہ پڑھ لیا کرے کہ بعدِ نماز عشا کے آگے پیچھے سات دفعہ درود شریف اور بیچ میں چودہ تسبیح اور چودہ دانے (چودہ سو چودہ مرتبہ ) ’’یَا وَھَّابُ‘‘ پڑھ کر دعا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ فراغت اور برکت ہوگی۔آسیب لپٹ جانا : ان آیتوں کو پڑھ کر بیمار کے کان میں دم کرے۔ اور پانی پڑھ کر اس کو پلاوے: {اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰکُمْ عَبَثًا وَّاَنَّکُمْ اِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنo فَتَعٰلَی اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ ج لَا ٓاِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ج رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِo وَمَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھًا اٰخَرَ لا لَا بُرْھَانَ لَہٗ بِہٖ لا فَاِنَّمَا حِسَابُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖط اِنَّہٗ لَا یُفْلِحُ الْکٰفِرُوْنَo وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ} (مؤمنون: ۱۱۵۔ ۱۱۸) اور سورۂ والسماء والطارق سات بار کان میں دم کرنا اور داہنے کان میں اذان اور بائیں میں تکبیر کہنا بھی آسیب کو بھگا دیتا ہے۔کسی طرح کا کام اٹکنا : بارہ روز تک روز اس دعا کو بارہ ہزار مرتبہ پڑھ کر ہر روز دعا کیا کرے۔ ان شاء اللہ کیسا ہی مشکل کام ہو پورا ہوجائے گا: ’’یَا بَدِیْعُ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ‘‘۔جادو کی کاٹ کے لیے : {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ}، {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ}تین تین بار پانی پر دم کرکے مریض کو پلادیں۔ اور زیادہ پانی پر دم کرکے اس پانی میں نہلا دیں۔ اور یہ دعا چالیس روز تک روز مرہ چینی کی طشتری پر لکھ کر پلایا کریں : ’’یَا حَيُّ حِیْنَ لَا حَيَّ فِيْ دَیْمُوْمَۃِ مُلْکِہٖ وَبَقَائِہٖ یَا حَيُّ‘‘ ان شاء اللہ تعالیٰ جادو کا اثر جاتا رہے گا۔ اور یہ دعا ہر اس بیمار کے لیے بھی بہت مفید ہے جس کو حکیموں نے جواب دے دیا ہے۔خاوند کا ناراض، یا بے پروا رہنا : بعد نمازِ عشا کے گیارہ دانے سیاہ مرچ کے لے کر آگے پیچھے گیارہ بار درود شریف اور درمیان میں گیارہ تسبیح ’’یَا لَطِیْفُ‘‘، ’’یَا وَدُوْدُ‘‘ کی پڑھیں، اور خاوند کے مہربان ہونے کا خیال رکھیں۔ جب سب پڑھ چکیں تو ان سیاہ مرچوں پر دم کرکے تیز آنچ میں ڈال دیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ خاوند مہربان ہوجائے گا۔ کم سے کم چالیس روز کریں۔دودھ کم ہونا :