اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سلطان جی نے مباح کرنے کو فرمایا ہے۔ مالک بنانے کو نہیں فرمایا تو اگر کوئی اٹھالے تو اس سے لینے کا حق باقی ہے، (کیوں کہ وہ مالک نہیں بنا) بخلاف مالک کردینے کے کہ ا س میں یہ حق نہیں رہتا ۔3 ٹرانسفر، تبادلۂ ملازمت ہوجانے کا اہم عمل: ایک جگہ سے دوسری جگہ تبادلۂ ملازمت کے لیے فرمایا: {رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّیْ مِن لَّدُنْکَ سُلْطَانًا نَّصِیْرًا}۔4اول آخر سات سات بار درود شریف کے ساتھ عشا کے بعد ستّر بار (یہ آیت) پڑھا کرے۔ اور مدخل صدق پر جہاں کا تبادلہ مقصود ہو تصور کریں، اور مخرج صدق پر جہاں سے جانا مطلوب ہو وہاں کا تصور کریں، اور سلطانا نصیرا پر یہ تصور کریں کہ عزت کے ساتھ تبادلہ ہو۔1 صحت وتندرستی کا مجرب عمل: فرمایا کہ لوگوں کے خیالات اس قدر خراب ہوگئے کہ ایک مرتبہ میں ایک شخص کی عیادت کے لیے گیا، اس پر سورۂ یٰسین پڑھ کر دم کرنے کا خیال ہوا۔ میں نے اس خوف سے کہ اس کے گھر والے برامانیں گے کہ اس کو مرنے والا سمجھ کر سورۂ یٰسین پڑھ رہے ہیں، نیز اگر یہ مرگیا تو اس کے گھر کے لوگ کہیں گے کہ سورۂ یٰسین سے مرگیا، اس لیے سورہ یٰسین شریف آہستہ پڑھی۔مگر خدا کا شکر کہ وہ مریض صحت مند وتندرست ہوگیا۔2 کھیت اور باغ میں چوہے نہ لگنے کا مجرب عمل: ایک شخص نے مجھ سے کھیت میں چوہے نہ لگنے کا تعویذ مانگا۔ میں نے اس سے کہا کہ پانچ کلھیاں (مٹی کے برتن) لے آؤ۔ میں نے ان پانچوں میں یہ آیت لکھ کر رکھ دی: {وَقَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لِرُسُلِہِمْ لَنُخْرِجَنَّکُمْ مِّنْ اَرْضِنَآ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَا ط فَاَوْحٰی اِلَیْہِمْ رَبُّہُمْ لَنُہْلِکَنَّ الظّٰلِمِیْن وَلَنُسْکِنَنَّکُمُ الْاَرْضَ مِنْ بَعْدِہِمْ ط}۔ (ابراہیم: ۱۵) اور اس سے یہ کہہ دیا کہ چار تو چاروں کونوں پر گاڑ دینا، اور ایک بیچ کھیت میں ذرا اونچی جگہ گاڑ دینا جہاں پیر نہ پڑے۔ بس اسی دن سے چوہے لگنا بند ہوگئے۔ یہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب کی اجازت کی برکت تھی۔3 فرمایا:ایک مرتبہ ایک کاشت کار نے مجھ سے کہا کہ میرے کھیت میں چوہے بہت پیدا ہوتے ہیں اور بڑا نقصان پہنچاتے ہیں اس لیے کوئی تعویذ دے دیں۔ حضرت نے پانچ پرچوں پر قرآن کے یہ الفاظ لکھ دئیے: {لَنُہْلِکَنَّ الظّٰلِمِیْن} (ابراہیم: ۱۳) اور فرمایا کہ ان کو کسی مٹی کی کلھیا یا ڈبے وغیرہ میں بند کرکے ایک کھیت کے بیچ میں اور چار چاروں کونوں میں دفن کردیں۔4کشتی میں جیتنے کا تعویذ : فرمایا: ایک پہلوان نے کُشتی میں غالب رہنے کا مجھ سے تعویذ مانگا۔ میں نے کہا کہ اگر تمہارا مقابل کوئی مسلمان نہیں ہے تو تعویذ دے دوں گا ورنہ نہیں۔5 اور بمبئی سے ایک خط آیا ہے کہ کوئی ایسا تعویذ دے دو کہ میں کُشتی میں کسی سے مغلوب نہ ہوں، میرا جی تو نہ چاہتا تھا کہ