اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(از قطب عالم مولانا گنگوہی ؒ) اسمائِ اصحابِ کہف بعبارتِ ذیل کاغذ پر لکھ کر جس مکان میں مریض یا مریضہ ہو اس کی دیواروں پر جگہ جگہ چسپاں کردیے جاویں اور بیس کا نقش مندرجہ ذیل ایک کاغذ پر لکھ کر مریض کو دکھایا جاوے، دیکھنے سے گھبرائے گا اور انکار کرے گا، مگر زبردستی اس کی نظر اس پر ڈالوائی جائے اور جبراً نقش کو تعویذ بنا کر اس کے گلے میں ڈال دیا جاوے۔ اسمائِ اصحابِ کہف یہ ہیں: إِلٰہِيْ بِحُرْمَۃِ یَمْلِیْخَا مَکُسَلْمِیْنَا کَشْفُوْطَطْ لَمْبُوْنُسْ کَشَا فَطْیُوْنَسْ یُوَانِسْ بُوْسْ وَکَلْبُہُمْ قِطْمِیْر {وَعَلَی اللّٰہِ قَصْدُ السَّبِیْلِ وَمِنْہَا جَائِرُ وَلَوْ شَائَ لَہَدٰکُمْ أَجْمَعِیْنَ} وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ۔ ۲ ۴ ۶ ۸ ۸ ۶ ۴ ۲ ۴ ۲ ۸ ۶ ۶ ۸ ۲ ۴گنڈا برائے مسان : (از حضرت مولانا خلیل احمد صاحب ؒ) نیلے تاگے کے اکتالیس تار عورت کے قد کے برابر لمبے لے کر اس پر سورۂ الحمد مع