اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نہیں ہوتے،اور ان میں شک کا مادہ بھی کم ہے۔ اس لیے ان کی قوتِ متخیلہ (یعنی خیالات) جلدی متاثر ہوتے ہیں۔ اور اگر کوئی عقلمند ہوگا تو اس کو شبہات پیش آئیں گے، اس لیے عامل کو کامیابی نہ ہوسکے گی۔ چناں چہ ایک صاحب کہتے تھے کہ میں نے ایک انگوٹھی ایک بچے کو دی پھر جو کچھ میرے خیال میں تھا سب اس کو نظر آنے لگا، تھوڑی دیر میں میں نے اس طرف سے توجہ ہٹالی اور ایک کتاب دیکھنے لگا تو وہ سب صورتیں اس بچے کی نظر سے غائب ہوگئیں۔ معلوم ہوا کہ یہ تو محض کھیل ہے، اسی واسطے اگر ایک شخص ارادہ کرے کہ صورتیں نظر آئیں، اور دوسرا شخص جو پہلے سے زیادہ قوتِ خیال والا پختہ ارادہ کرے کہ صورتیں نظر نہ آئیں، تو ہرگز نظر نہ آئے گا۔1 اسی طرح مسمریزم کے عمل میں روحیں وغیرہ کچھ نہیں آتیں، صرف اس شخص کا ارادہ اور اس کی قوتِ خیالیہ ہوتی ہے، جو مشخص ہوکر نظر آتی ہے۔ اسی طرح تسخیرِ ہمزاد کوئی چیز نہیں۔ اور لطف یہ کہ خود عامل بھی اس دھوکہ میں ہیں کہ کوئی چیز آتی ہے۔ بعض لوگ حاضرات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے جنات حاضر ہوتے ہیں، اور کسی عورت یا نابالغ بچے کے ہاتھ میں کوئی نقش یا انگوٹھے پر سیاہی اور تیل لگا کر اس کو نگاہ جما کر دیکھنے کو کہتے ہیں اور اس کو کچھ صورتیں نظر آنے لگتی ہیں، جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ جن ہیں، اور جنات کا وجود واقعی دلائل قطعیہ سے ثابت ہے، مگر صورتِ مذکورہ میں جنات کے آنے کا دعویٰ محض دوسروں کو دھوکہ دینا یا خود دھوکہ میں مبتلا ہوتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ عامل جب تصور جما کر بیٹھتا ہے کہ معمول کو ایسا نظر آیے گا، تو اس عامل کی قوتِ خیالیہ سے معمول (جس پر عمل کیا جارہا ہے اس) کے خیال میں وہ تصورات متشکل ومتمثل نظر آجاتے ہیں۔ (یعنی عامل کے تصورات معمول کو شکل وصورت میںنظر آنے لگتے ہیں) سو یہ مسمریزم کا ایک شعبہ ہے، جس کی بنیاد محض خیال ہے، اس میں کوئی خارجی چیز موجود نہیں ہوتی، اسی لیے اکثر ایسا ہوا ہے کہ اگر عامل کسی اور طرف متوجہ ہوگیاتومعمول کی نظر سے وہ سب چیزیں غائب ہوگئیں۔ اور اسی وجہ سے معمول (جس پر عمل کیا ہے) اکثر ضعیف العقل (یعنی عورت ) اور ضعیف القلب تجویز کیا جاتا ہے جس میں قوتِ انفعالیہ زائد ہوتی ہے۔ عقلمند پر ایسا اثر نہیں ہوتا، اور اگر شاذو نادر عامل کی قوت بہت ہی زیادہ ہو، یا صرف معمول کی یکسوئی کافی ہوجائے، تو بھی ہمارے دعویٰ میں کوئی خرابی لازم نہیں آتی۔ افسوس ہے کہ مسمریزم والے اس کو ارواح کا انکشاف وتصرف سمجھتے ہیں، حالاں کہ یہ بالکل باطل ہے۔1عاملین کا دعویٰ اور میرا تجربہ فرمایا: بہت سے تعویذ گنڈے والے، حاضرات کے ذریعہ معلومات حاصل کرنے کے قائل ہیں، اور میرا تجربہ ہے کہ