اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بھنگی آیا، سقہ آیا۔ یا عورتوں پر یہ عمل چلتا ہے، کیوں کہ ان میں بھی عقل کم ہوتی ہے۔ یا کوئی مرد ہو جو بہت ہی بے وقوف ہو اس پر بھی چل جاتا ہے۔ اور اثر ڈالنے کے لیے بڑی بڑی ترکیبیں کرتے ہیں۔ ناخن پر سیاہی لگا کر کہتے ہیں کہ نہایت غور کے ساتھ اس سیاہی کے اندر دیکھتے رہو۔ یہ اس وجہ سے کرتے ہیں، تاکہ خیالات بالکل یکسو ہوجائیں۔ چناں چہ طلسمی انگوٹھی میں جو چیزیں نظر آتی ہیں اس کا یہی راز ہے۔ ایک صاحب کے پاس طلسمی انگوٹھی تھی، ان کے ایک دوست تھانیدار تھے ان کی پیشانی پر زخم لگا تھا، پھر وہ زخم اچھا ہوگیا تھا۔ وہاں بھی شرط یہ تھی کہ دیکھنے والا کوئی بچہ ہو یا عورت۔ اور یہ عجیب بات ہے کہ خود عامل کو کچھ نظر نہیں آتا، معمو ل کو (جس چیز پر عمل کیا جاتا ہے اس کو) نظر آتا ہے۔ اور عامل کی جہاں ذرا توجہ ہٹتی ہے فوراً وہ تصویریں غائب ہوجاتیں ہیں۔ ایک مرتبہ اسی قسم کے واقعہ میں میں نے ایک صاحب سے کہاتھا کہ بتلائیے اس کی کیا وجہ تھی کہ روح غائب ہوجاتی تھی، کیا آتے جاتے روح تھک گئی تھی؟ یا لاحول لکھی تھی؟ الغرض اس طرح کے تصرّفات اور ایسے تخیلات ہوا کرتے ہیں۔2چور معلوم کرنے کا عمل بھی مسمریزم کی قسم ہے چور کے عمل میں لوٹا وغیرہ گھوم جانا یہ محض قوتِ خیالیہ کا اثر ہے، جو مسمریزم کا شعبہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس پر زیادہ خیال ہوتا ہے اسی کا نام نکل آتا ہے۔ چناں چہ اگر دو عاملوں کے سامنے دو مختلف آدمیوں پر چوری کا گمان ظاہر کردیا جائے اور وہ دونوں الگ الگ اس عمل کو کریں تو پھر دونوں جگہ مختلف نام نکلیں گے۔ یہی حال مسمریزم کے تصرفات کا ہے، جس سے سوالوں کے جوابات حاصل کرتے ہیں اور جس کو اس کے مشاق (جنہوں نے باقاعدہ مشق کی ہو وہ اس کو) غلطی سے ارواح کا تصرف سمجھتے ہیں، حالاں کہ حقیقت میں وہ تصرف ہوتا ہے قوتِ خیالیہ کا۔ اور اس کا امتحان بھی اسی مذکورہ طریقہ سے ہوتا ہے، جس کا دل چاہے آزمالے۔ بلکہ اس سے زیادہ قوی اور صریح دلیل سے اس کا امتحان خود بندے نے کیا ہے، وہ یہ کہ (بعض عاملوں نے میرے سامنے) ایک میز منگا کر اس پر عمل کیا، اور زبان سے یہ کہا گیا کہ اگر حقیقت میں اس میں روحیں آتی ہیں تو میز کا فلاں پایہ مثلاً ایک بار اٹھے، اور اگر روحیں نہیں آتیں تو وہ پایہ دوبارہ اُٹھ جائے، اس کے بعد عمل کے اثر سے دوبارہ پایہ زمین سے اٹھا۔ پس مذکورہ فن کے قاعدے ہی سے تصرفات کا منشا (اور اس کا سبب) قوتِ خیالیہ ہونا ثابت ہوگیا، چوں کہ میرا یہ اعتقاد تھا کہ واقعی روحیں نہیں آتیں، اس لیے اسی کے موافق جواب نکلا۔ اور جس کا اعتقاد اس کے خلاف ہوگا، اس کو اس کے خلاف